کیا شوہر بیوی کے شرمگاہ کو دیکھ اور چھو سکتا ہے
السلام علیکم ورحمتہ اللہ برکاتہ
کیا فرماتے ہیں علماٸے کرام و مفتیان عظام اس مسئلے کے بارے میں کہ کیا شوھر اپنی بیوی کی شرم گاہ کو دیکھ سکتا ھے اور اپنے ہاتھوں سے اپنی اھلیہ کے زیر ناف کاٹ سکتا ھے اور کس حالت میں
جواب دیکر شکریہ کا موقع دیں
سائل محمد سجاد نوری کرناٹک
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
الجواب اللھم ھدایۃ الحق الصواب
مرد اپنی بیوی کے ہرعضو کوچھوسکتاہےاورعورت بھی اپنےشوہرکےہرعضوکوچھوسکتی ہےخواہ شہوت سےہویابلاشہوت یہاں تک کہ ہرایک دوسرےکی شرمگاہ کوچھوبھی سکتےہیں مگربغیرضرورت کےشرمگاہ کادیکھنااورچھوناخلاف اولیٰ ومکروہ ہے
فتاوی عالمگیری جلد5صفحہ نمبر227
بہارشریعت حصہ 16صفحہ نمبر57
دوران صحبت مردوعورت نےایک دوسرےکی شرمگاہ کی طرف نہیں دیکھناچاہئے
اس کےبہت سےنقصانات ہیں
ام المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہافرماتی ہیں
کہ حضوراکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کاوصال ہوگیالیکن نہ حضور اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کبھی میراستردیکھااورنہ میں نےکبھی حضوراکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کاستردیکھا
ابن ماجہ شریف جلداول باب نمبر616صفحہ نمبر538
حضرت ابن عدی رضی اللہ تعالیٰ عنہ حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سےروایت کرتےہیں کہ حضرت عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نےارشاد فرمایا
تم میں سےکوئی جب اپنی بیوی سےمباشرت کرےتواس کی فرج (شرمگاہ) کونہ دیکھےکہ اس سےآنکھوں کی بینائی ختم ہوجاتی ہے
حاشیہ مسندامام اعظم صفحہ 225
ھکذافی فتاوی رضویہ شریف جلدپنچم صفحہ 570
قرینہ زندگی صفحہ 105
جب مردوعورت ایک دوسرےکی شرمگاہ کوچھوسکتےتومردعورت کےموئےزیرناف بھی صاف کرسکتاہےلیکن مردکو زیبہ نہیں دیتاکہ وہ عورت کےموئےزیرناف صاف کرےہاں اگرکوئی مجبوری ہےکہ عورت صاف نہیں کرپارہی ہے تومردصاف کردے
واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
محمدافسررضاحشمتی سعدی عفی عنہ
اسلامی معلومات گروپ
السلامُ علیکم جی یے بتائیے کہ اپنی فوفی۔ سے شادی کر سکتا ہے يا نہیں سگی نہیں مطلب یہ کی جو آپ کے والد صاحب ہے اُن کے چچا کی لڑکی کے ساتھ
جواب دیںحذف کریںماشاءاللہ بہت خوبصورت جواب دیا ہے آپ نے۔
حذف کریںاللہ تعالیٰ مزید بلندیاں نصیب فرماۓ آمین