Headlines
Loading...
جمعہ کے دن آذان ثانی کا جواب دینا کیسا ہےــــــــــــــ؟

جمعہ کے دن آذان ثانی کا جواب دینا کیسا ہےــــــــــــــ؟



اَلسَّــــلَامُ عَلَــــیْکُمْ وَرَحْـــمَتُہ اللُّہِ وَبَـــرَکَاتُہ

ســــوال:👈 بـــرائـــے عـــلـــمـــاء کـــرام👇

 کیا فرماتے ہیں علماٸے دین و مفتیانِ شرع متین درج ذیل کچھ مسٸلوں کے بارے میں 👇1⃣ جب جمعہ کی دوسری اذان ہوتو اس وقت موجود مصلّیان حضرات کو اذان کا جواب دینا چاہیٸے یا نہیں ؟ 2⃣ خطبہ اذان کے دوران جب مٶذّن اشھد ان محمد رسول اللہ کہے تو کیا مصلیان حضرات شہادت کی انگلی آنکھوں کے بوسہ دے سکتا ہے ؟ بعدہٗ اذان، خطبہ شروع کرنے سے پہلے اذان کے بعد کی دعا پڑھ سکتے ہیں ؟3⃣ اگر دورانِ نماز کوٸی فرض چھوٹ گیا یا اس میں تاخیر ہو گٸی تو کیا حکمِ شرع ہے ؟

سائل:👈ایم۔ کے۔ رضا صدیقی

وَعَلَیْڪُمْ اَلسَّــلَامْ وَرَحْمَةُ اللّٰہِ وَبَــرَڪَاتُہْ

📚الــجــواب بــعــون الـمـلـک الــوھــاب:

صورت مستفسرہ میں سوال اول کاجواب یہ ہےکہ مقتدیوں کوخطبہ کی اذان کاجواب زبان سےدینااس لئےجائزنہیں ہےکہ ہمارےمذہب میں مفتی بہ قول یہ ہےکہ جب امام خطبہ دینےکیلئے منبر پربیٹھےاس وقت سےلےکرختم نماز تک ہرقسم کاکلام منع ہے خواہ وہ کلام دینی ہویادنیوی اورخطبہ کی اذان کاجواب دینادینی کلام ہےاس وجہ سےیہ بھی جائزنہیں

ردالمختارجلددوم صفحہ 160باب الجمعہ
اجابۃ الاذان حینئذمکروھۃ

اوردرمختارمع شامی جلددوم صفحہ 158پرہے
اذاخرج الامام من الحجرۃ ان کان والافقیامہ للصعودشرح المجمع فلاصلاۃ وکلام الی تمامھا
اورتنقیح ضروری حاشیہ قدوری صفحہ 37پرہے
فی العیون المرادبہ (ای الکلام)اجابۃ المؤذن اماغیرہ من الکلام فیکرہ بالاجماع

        جواب نمبر2👇
اس کےمتعلق سیدی سرکار اعلیٰ حضرت عظیم البرکت فاضل بریلوی ربہ القوی ارشادفرماتےہیں
اذان خطبہ کےجواب اوراس کےبعددعامیں امام وصاحبین رضی اللہ عنہم کااختلاف ہےبچنااولیٰ ہےاورتوحرج نہیں آگےفرماتےہیں یہی مسئلہ اذان خطبہ میں نام پاک پرانگوٹھےچومنےکےبارےمیں ہےلیکن خطبہ میں محض سکوت وسکون کاحکم ہےاوراگرخطبہ میں نام پاک آئےتودل میں درودشریف پڑھےزبان کوجنبش نہ دے

📘فتاوی رضویہ شریف قدیم جلدسوم صفحہ 759

       جواب نمبر3👇
 نمازمیں اگرکوئی فرض چھوٹ جائےتونمازنہیں ہوگی تاخیرکرنےکامطلب یہ ہےکہ اگرکسی رکن میں تین بار سبحان اللہ کہنےکی مقدارتاخیرہوگئ تو سجدہ سہو واجب ہوجائے گا اوراگرتین بارسبحان اللہ کہنے سےکم ہے تو نمازہوجائےگی

(واللّٰہ و رسولہ اعلم بالصواب)

        کتبــــــــــــہ؛

حـضـرت عـلامـہ ومـولانـا مـــحــــمــــد افـســـــر رضـــا حشمتـی سعـدی عفـی عنـــہ صـاحـب قبـلـہ

بــتاریـخ(19)دسـمـــبر(2019)عــیــســوی

(اســـلامـی معـلــومـات گـــــــروپ)

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ