Headlines
Loading...
امام اعظم افضل ہیں یا غوث اعظم؟؟

امام اعظم افضل ہیں یا غوث اعظم؟؟


السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

ســـــــــوال بـــــرائـــےعـــلماءاکرام👇

علمائے کرام کہ بارگاہ میں عرض ھیکہ امام اعظم افضل ہیں یا غوث اعظم کتب اعلیٰ حضرت کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں کرم ہوگا


سائل سائل محمد رضا برکاتی نیپـال

وعلیکم السلام ورحمةالله وبركاته

الجواب بعون الملك الوهاب:👇

امام عبدالوہاب شعرانی میزان الشریعۃ الکبریٰ میں فرماتےہیں
📖الامام ابوحنیفۃ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سئل عن الاسودوالعطاء وعلقمۃ ایھم افضل فقال واللہ مانحن باھل ان نذکرھم فکیف نفاضل بینھم
یعنی ایک روز امام اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ سےسوال ہواامام علقمہ اورامام اسودشاگردان حضرت سیدناعبداللہ ابن مسعودرضی اللہ تعالیٰ عنہ وامام عطاءابن ابی رباح استاذ امام اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین میں کون افضل تھا
آپ نےفرمایاہم ان کےذکرکرنےکےقابل نہیں نہ کہ ان میں ایک کودوسرےسےافضل بتائیں حضرت امام اعظم کایہ ارشاد تواضعاتھا۔اوریہاں قطعاحقیقت امرہے
حاش لللہ ۔۔ہمارےمنھ اس قابل نہیں کہ حضور سیدناامام اعظم یاحضورسیدناغوث اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہماکانام پاک اپنی زبان سےلیں یہ بھی رحمت الہیہ ہےکہ اس نےہمےاپنےمحبوبوں کےذکرکی اجازت دی ہےہم کس منھ سےان میں تفاضل بیان کریں وہ ہماری شریعت کےامام اوریہ ہماری طریقت کےامام مفرد
سرکار اعلیٰ حضرت عظیم البرکت فاضل بریلوی ربہ القوی نے بہت ہی پیاراجواب ہم غربائےاہلسنت کوعطافرمایاکہ ہمارے منھ اس قابل نہیں ہیں کہ ہم ان میں تفاضل کریں دونوں حضرات اپنی جگہ اعلیٰ مرتبےپرفائزہیں
(📘فتاوی رضویہ شریف قدیم جلد11صفحہ 32رضاآکیڈمی)


   واللہ تعالیٰ و رسولہ اعلم بالصواب


       شــــــــرف قلـــــــم

 حــضـــرت عـــلامــہ و مـــولانــا محمــــــــد افـســـــر رضـــا حشمتـی سعـدی عفـی عنـــہ صـاحـب قبـلـہ

مورخہ; 14 جنوری ٢٠٢٠ء بروز سوموار

📚اســـــــلامی مـــعــلــومات گــــروپ📚

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ