کیا نماز کے بعد اللھم انت السلام کیا یہ پڑھنا ضروری ہے؟



السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکتہ 

سوال: کیا فرض نماز کے بعد اَللّٰھُمَّ اَنْتَ السَّلَامُ وَمِنْکَ السَّلَامُ... پڑھنا ضروری ہے؟ اور کیا دوسری دعا نہیں مانگی جا سکتی؟

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

نماز کے بعد اَللّٰھُمَّ اَنْتَ السَّلَامُ وَمِنْکَ السَّلَامُ پڑھنا سنت ہے، کیونکہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم ہمیشہ یہ پڑھا کرتے تھے (صحیح مسلم)۔ اس کو چھوڑنا مناسب نہیں

حدیث پاک میں ہے کہ حضرت ثوبان رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں 

كَانَ رَسُولُ اللهِ ﷺ، إِذَا انْصَرَفَ مِنْ صَلَاتِهِ، اسْتَغْفَرَ ثَلاَثًا وَقَالَ اَللّٰهُمَّ أَنْتَ السَّلَامُ وَمِنْكَ السَّلَامُ تَبَارَكْتَ يَا ذَا الْجَلاَلِ وَالإِكْرَامِ

(صحیح مسلم کتاب المساجد حدیث: 591)

ترجمہ رسول اللہ ﷺ جب نماز سے فارغ ہوتے تو تین مرتبہ استغفار کرتے اور یہ دعا پڑھتے:اے اللہ! تو ہی سلام ہے اور تجھ ہی سے سلامتی ہے تو بابرکت ہے اے بزرگی اور عزت والے

البتہ یہ لازم و ضروری نہیں کہ صرف یہی پڑھا جائے بلکہ اس کے بعد دیگر مسنون اذکار (تسبیح تہلیل آیت الکرسی سورہ اخلاص و معوذتین) اور اپنی حاجت کی دعائیں بھی مانگنا جائز و مستحب ہے

خلاصہ:یہ دعا سنت ہے پڑھنی چاہیے مگر اس کے ساتھ دوسری دعائیں بھی پڑھ سکتے ہیں

واللہ اعلم بالصواب

کتبہ العبد خاکسار ناچیز محمد شفیق رضا رضوی خطیب و امام سنّی مسجد حضرت منصور شاہ رحمت اللہ علیہ بس اسٹاپ کشنپور فتحپور الھند 

ایک تبصرہ شائع کریں

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ