بغیر ثناء پڑھے کیا نماز ہو جائے گی
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ تمام علماء کرام کی بارگاہ میں ایک سوال عرض ھے
اگر ہم نفل نماز یا فرض نماز یا وتر میں ثناء پڑھنا بھول گیا تو کیا نماز ہو جائے گی حضور حوالہ کے ساتھ جواب دیا جائے
سائل عطا وارث خاں
۔وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ الجواب اللھم ھدایة الحق والصواب اگر فرض وسنت اور نفل نمازوں ثناء پڑھنا بھول گیا تو نماز ھوجاۓ گی
جیسا امام النحو حضرت سید غلام جیلانی میرٹھی علیہ الرحمة تحریر فرماتے ھیں کہ اگر سبحان اللہ (ثنا ٕ) اور اعوذ و بسم اللہ پڑھنا بھول گیا اور قرأت شروع کردی تو اعادہ نہ کرے یو نہیں اگر سبحان اللہ پڑھنا بھول گیا اور اعوذ بااللہ کو شروع کر دیا تو سبحان اللہ کا اعادہ نہیں
نظام شریعت صفحہ ١٢٣
معلوم ھوا کہ اگر نماز میں ثنا پڑھنا بھول گیا تو نماز میں کوٸ کمی نہیں ھوٸ اور اس سے نماز ھو جائے گی اور اسی طرح ممتاز الفقہاء صدر الشریعۃ علامہ امجد علی اعظمی علیہ الرحمۃ تحریر فرماتے ہیں اگر ثنا و تعوذ و تسمیہ پڑھنا بھول گیا اور قراء ت شروع کر دی تو اعادہ نہ کرے کہ ان کا محل ہی فوت ہوگیا، یوہیں اگر ثنا پڑھنا بھول گیا اور تعوذ شروع کر دیا تو ثنا کا اعادہ نہیں
بہارشریعت جلداول حصہ سوم صفحہ 79
وھو سبحانہ تعالی اعلم بالصواب
از
العبد محمد عمران قادری تنویری عفی عنہ دارالعلوم اھلسنت محی الاسلام بتھریا کلاں ڈومریا گنج سدھارتھ نگر
٢٤جمادالاولی ١٤٤١ ھجری ٢٠ جنوری ٢٠٢٠عیسوی
اسلامی معلومات گروپ
0 Comments:
براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ