کیا سب فرشتوں کو تلاوت قرآن پر قدرت حاصل ہے
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین کہ قرآن مجید کی تلاوت پر تمام فرشتوں کو قدرت حاصل ہے یا پھر ان میں سے بعض کو
بحوالہ جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی
المستفتی ،، ریاض الدین مقام مدھوبنی بہار
وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ
الجواب بعون الملک الوہاب
تمام فرشتوں کو تلاوت قرآن کی قدرت میسر نہیں جیسا کہ سرکار اعلی حضرت الشاہ امام احمد رضا خان فاضل بریلوی رحمة اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ " فرشتوں کو قرآن مجید کا بہت شوق ہے اور عام ملاٸکہ کو تلاوت کی قدرت نہیں دی گٸی جب مسلمان قرآن شریف کی تلاوت کرتا ہے تو فرشتے اس کے منہ میں منہ رکھ کر تلاوتِ قرآں کی لذت لیتے ہیں"
( احکام شریعت جلد اول ص ١٣٣ )
و اللہ اعلم و رسولہ
حضرت علامہ مولانا محمد جابرالقادری رضوی
اسلامی معلومات گروپ
0 Comments:
براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ