2.13.2023

لال کپڑا پہننا کیسا

سوال کیا مردوں کے لئے لال کپڑا پہننا درست ہے کہ نہیں حوالے کے ساتھ جواب عنایت فرمائے مہربابی ہوگی) 

سائل محمد معین کرناٹک

الجواب امام اہل سنت فرماتے ہیں

کسم کا رنگا ہُوا سرخ اور کیسر کا زرد جنہیں معصفر ومزعفر کہتے ہیں مرد کو پہننا ناجائز وممنوع ہے اور ان سے نماز مکروہ تحریمی.... اور خالص سرخ غیر معصفر (یعنی بغیر کسم سے رنگے ہوئے سرخ کپڑے کے بارے میں) اضطراب اقوال ہے اور صحیح ومعتمد جواز (یعنی فتوی اس پر ہے کہ ایسے رنگ کا کپڑا پہنا جائز ہے یعنی سرخ رنگ کا لیکن کسم سے نہ رنگا ہوا) بلکہ علامہ حسن شرنبلالی نے فرمایا: اس کا پہننا مستحب. (کیونکہ سرکار ﷺ سے ثابت ہے) (فتاوی رضویہ، ١٩٧/٢٢)

کتبہ ندیم المصبور العینی گونڈی ممبئی

ایک تبصرہ شائع کریں

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ

Whatsapp Button works on Mobile Device only