Headlines
Loading...

(سئل) ١. غیر محرم عورت کے سلام کا جواب کیسے دے آواز سے یا آہستہ؟

٢. فاسق کسے کہتے ہیں؟ فاسق کو سلام کرنا اور اس کا جواب دینا کیسا ہے؟ 

(فأجاب) ١. غیر محرم عورت اگر سلام کرے تو دل میں جواب دیا جائے گا

قال المجدد رحمه الله جوان عورت اگر سلام کرے تو دل میں جواب دینا چاہئے (فتاوی رضویہ ٤٠٨/٢٢)

٢. قرآن شریف اور دینی کتابیں موبائل سے دیکھ کر پڑھنا درست ہے لیکن کتاب سے پڑھنا بہتر

٢ فاسق اسے کہتے ہیں جو گناہ کبیرہ کا مرتکب ہو. فاسق کو سلام کرنا جائز نہیں، اس کے سلام کا جواب دینا  جائز ہے لیکن واجب نہیں

قال الإمام رحمه الله بدمذہب کو سلام کرنا حرام ہے۔ فاسق کو سلام کرنا ناجائزہے۔ جو برہنہ ہو یا استنجا کررہا ہو اسے سلام نہ کرے (فتاوی رضویہ ٣٧٨/٢٢)

وقال کبوتر پالنا جائز ہے جبکہ دوسروں کے کبوتر نہ پکڑے، اورکبوتر اُڑانا کہ گھنٹوں ان کو اُترنے نہیں دیتے حرام   ہے اور مرغ یا بٹیر کا لڑانا حرام ہے۔ ان لوگوں سے ابتداء بسلام نہ کی جائے جواب دے سکتے ہیں، واجب نہیں (فتاوی رضویہ ٥٦٠/٢٤)

کتبہ ندیم ابن علیم المصبور العینی گونڈی، ممبئی  ٥/ ربیع الاول، ١٤٤٠

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ