Headlines
Loading...
نبی کریم كى تخليق نور سے ہےتو آپ ﷺ كو مٹی ميں کيوں دفن كيا؟

نبی کریم كى تخليق نور سے ہےتو آپ ﷺ كو مٹی ميں کيوں دفن كيا؟

نورانیت مصطفی ﷺ پر ایک سوال 

(سئل) الله رب العزة نے ارشاد فرمایا: منها خلقناكم و فيها نعيدكم و منها نخرجكم تارة أخرى. اور آقا كريم صلى الله علیہ وسلم كى تخليق نور سے ہے تو آپ ﷺ كو مٹی ميں کيوں دفن كيا؟

(فأجاب) قرآن کریم کی ایک آیت سے آپ نے سوچ قائم کہ جو مٹی سے بنا ہے اسے قبر میں ہی جانا ہے. پھر آپ نے اس کا عکسی عقیدہ بنایا کہ جسے قبر میں جانا ہے، جس سے حساب کتاب ہوگا وہ مٹی ہی ہے. اور یہ عکسی عقیدہ کس قدر باطل ہے

اگر آپ سے کوئی کہے: جو ہندوستان کا ہوتا ہے وہی پیارا ہوتا ہے. تو اس بات سے آپ یہ اخذ نہیں کر سکتے کہ جو پیارا ہے وہی ہندوستانی ہے. جملوں کے معکوس کبھی کبھار درست معنی نہیں دیتے 

انبیاء اکرام اپنی قبروں میں زندہ ہوتے ہیں نمازیں ادا فرماتے ہیں. رزق دیئے جاتے ہیں. ان کے جسموں کو مٹی نہیں کھا سکتی کیونکہ مٹی مخلوق ہے اور مخلوقات پر حرام ہے کہ وہ انبیاء کا گوشت کھائے. اسے یاد رکھیں

بشریت کے اعتبار سے نبی کریم ﷺ، آدم علیہ السلام کی اولاد سے ہیں. آدم علیہ السلام انسانوں کی اصل ہیں اور مٹی سے بنائے گئے اسی سبب سے اللهﷻ نے انسانوں کو مٹی سے بنا ہوا فرمایا. اور تمام مخلوقات جن کی اصل مٹی ہے انہیں قبر میں جانا ہے

آدم علیہ السلام کا جسم کامل مٹی سے بنایا گیا تھا اور ان کے آگے جو لوگ آئے ہیں ان کا جسم، آدم علیہ السلام کی طرح مکمل مٹی سے نہیں بنا بلکہ نطفہ سے بنا جس پر مٹی کے کچھ ذرات چھڑکے جاتے ہیں یا بننے والے بچے کے ناف کی جگہ پر زمین کی مٹی رکھ دی جاتی ہے. مجھے علم نہیں کہ فرشتے ایسا عام لوگوں کے ساتھ ہی کرتے یا انبیاء کی جسمانی تخلیق بھی اس عمل سے گزرتی ہے. بالفرض اگر ہمارے رسول ﷺ کی جسمانی تخلیق بھی اسی طرح ہوئی ہو تو یہ ان کے نور ہونے کی نفی نہیں کرتا صرف کچھ مٹی کے لئے عبد اللہ بن عبد المطلب رضی الله عنہ کے پاک نطفے میں شمولیت کی دلیل بنتا ہے. اس دلیل سے نبی کریم کے ذات اقدس کے نور ہونے کا انکار نہیں کیا جاسکتا جس طرح آدم علیہ السلام مٹی سے بنائے گئے لیکن ان میں خون، گوشت، ہڈیاں وغیرہا کا انکار نہیں کیا جا سکتا 

اگر صرف مٹی والوں کو مرنا ہوتا تو جنات کو کبھی بھی موت نہ آتی کہ وہ آگ سے بنے ہیں. یہاں سے معلوم ہوا کہ قبر میں جانے کے لئے مٹی ہونا شرط نہیں. پھر نور مصطفی ﷺ کا قبر میں تشریف لے جانا کیا محال ہے. حضور کی قبر وسیع ترین قبر ہے نور سے بنے ان گنت فرشتے جب حضور کی قبر میں حاضر ہوتے ہیں تو نور مصطفی کا قبر میں آرام فرمانا، نمازیں پڑھنا، رزق کھانا کون سی نا ممکن بات ہے؟ قبر نبوی کو آپ حضور ﷺ کا گھر سمجھیں. عام قبر نہیں. جو عام قبر سمجھے وہ کافر ہے. والله اعلم ورسوله اعلم

لکھنے میں کوئی غلطی رہ گئی یا کمی ہو گئی ہو تو اللهﷻ معاف فرمائے

کتبہ ندیم ابن علیم المصبور العینی گونڈی، ممبئی  ٥/ ربیع الاول، ١٤٤٠

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ