Headlines
Loading...


(سوال) کیا اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کے تحت اُنہیں سڑک پر پھینک دینا جیسا کہ کولڈ ڈرنک وغیرہ ضیاعِ مال شمار ہوگا؟ اور کیا یہ شرعاً درست ہے؟

(جواب) مسلمانوں کو دشمنانِ اسلام کی معیشت کو کمزور کرنے کے لیے یہودی مصنوعات کے بائیکاٹ کی ترغیب دینا نہایت مستحسن عمل ہے، لیکن خرید کر ان چیزوں کو ضائع کرنا ان کی معیشت کو کمزور نہیں کرتا لہذا ضیاع شمار ہوگا اور شرعا درست نہ ہوگا سڑک پر غذا پھینک کر اسکی ناقدری کرنا اور سڑک خراب کرنا سخت مکروہ عمل ہے مسلمان کو اس سے اجتناب لازم ہے ہاں اتنا چاہیے کہ جو اشیاء خریدی جاچکی ہیں انہیں اعلانیہ استعمال نہیں کیا جائے تاکہ ان اشیاء کا استعمال فروغ نہ پائے اور استعمال کرنے والوں پر دین مخالف طعن وتشنیع نہ ہو والله تعالى أعلم بالصواب 

كتبه: ندیم ابن علیم المصبور العینی

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ