Headlines
Loading...


(سوال) کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ زید کے باپ نے زینت کی نانی سے زنا کیا تھا اس صورت میں کیا زید زینت سے نکاح کر سکتا ہے یا نہیں؟

(جواب) ہاں نکاح کرسکتا ہے کیونکہ زنا کے سبب زینت کی نانی کے اصول وفروع زید کے باپ پر ہی حرام ہوئے نہ کہ زید پر۔ مجمع (٣٢٦/١) میں ہے والزنا يوجب حرمة المصاهرة حتى لو زنى بامرأة حرمت عليه أصولها وفروعها وحرمت المزنية على أصوله وفروعه ولا تحرم أصولها وفروعها على ابن الواطئ وأبيه كما في المحيط للسرخسي یعنی زنا حرمتِ مصاہرت کو واجب کرتا ہے حتیٰ کہ اگر کسی مرد نے کسی عورت سے زنا کیا تو اس مرد پر اس عورت کی اصول (ماں نانی دادی) اور فروع (بیٹی نواسی پوتی) حرام ہو جائیں گی اور وہ عورت (جس سے زنا کیا گیا) بھی اس مرد کے اصول (باپ، دادا وغیرہ) اور فروع (بیٹا پوتا وغیرہ) پر حرام ہو جائے گی لیکن اس عورت کی اصول و فروع زنا کرنے والے کے بیٹے یا باپ پر حرام نہیں ہوتیں جیسا کہ امام سرخسی کی محیط میں ہے والله تعالى أعلم بالصواب 

كتبه ندیم ابن علیم المصبور العینی 

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ