Headlines
Loading...


(مسئلہ) کیا کافر کی تعظیم اور تعریف مطلقا کفر ہے؟ کیا کسی ہندو سماجی رہنما کی جے کہنا شرک ہوگا؟

(جواب) نہیں کافر کی تعظیم مطلقا کفر نہیں ہے یہ تب ہی کفر ہے جب یہ تعظیم اس کے کسی کفریہ عمل یا کفریہ عقیدہ سے متعلق ہو علامہ حموی غمز عیون البصائر میں فرماتے ہیں قوله فلو سلم على الذمي تبجيلا كفر قال بعض الفضلاء يجب تقييده بأن يكون تعظيما لكفره وإلا فقد يكون لإحسانه للمسلمين أو للمعظم یعنی ان کا قول پس اگر کسی نے ذمی (غیر مسلم شہری) کو تعظیم کے طور پر سلام کیا تو وہ کافر ہو گیا بعض فضلاء نے فرمایا اس کی تقیید (شرط) ضروری ہے کہ وہ تعظیم کفر کی نیت سے ہو ورنہ ممکن ہے یہ اس کی مسلمانوں پر احسان یا کسی بزرگ کی تعظیم کی وجہ سے ہو انتهى لوگوں کا بھیم راؤ امبیڈکر کو خدا سمجھنا ہمارے نزدیک ثابت نہیں ہے چنانچہ ہم ان کے جے بھیم کہنے کو ان کے نزدیک ان کی سماجی اصلاح کی تعریف جانتے ہیں لہذا یہ کفر نہیں ہے ہاں ہم اس سے سخت منع کرتے ہیں کہ یہ ہنود کا ایسا شعار ہے جو مذہبی خیال کیا جاسکتا ہے والله تعالى أعلم بالصواب 

كتبه ندیم ابن علیم المصبور العینی

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ