کیا اعلیٰ حضرت نے طلبہ کو عرس میں جانے سے منع فرمایا ہے؟



سوال کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیانِ عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ دورانِ طالبِ علمی اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان فاضلِ بریلوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے طلبہ کو عرس میں جانے سے منع فرمایا ہے؟ اگر فرمایا ہے تو حوالہ کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں

الجواب بعون الملک الوہاب

اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی مطبوعہ اور معروف کتب مثلاً فتاویٰ رضویہ ملفوظاتِ اعلیٰ حضرت اور معتبر سوانح میں تلاش کے باوجود ایسی کوئی صریح عبارت معتبر سند کے ساتھ نہیں ملتی جس میں آپ نے بطورِ خاص یہ فرمایا ہو کہ دورانِ طالبِ علمی طلبہ عرس میں نہ جائیں

لہٰذا اس بات کو اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی طرف منسوب کرنا جب تک اس کا معتبر حوالہ موجود نہ ہو درست نہیں

البتہ یہ ضرور ہے کہ شریعتِ مطہرہ اور اکابرِ اہلِ سنت کی تعلیمات کے مطابق طالبِ علم پر علمِ دین کا حصول مقدم ہے اگر عرس یا کسی بھی جائز اجتماع میں شرکت سے درس مطالعہ یا تعلیمی ذمہ داریاں متاثر ہوں تو ایسی شرکت سے اجتناب کرنا چاہیے، کیونکہ طالبِ علم کا اصل مقصد علمِ دین حاصل کرنا ہے

واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب

کتبہ العبد خاکسار ناچیز محمد شفیق رضا رضوی خطیب و امام سنّی مسجد حضرت منصور شاہ رحمت اللہ علیہ بس اسٹاپ کشنپور فتحپور الھند


✔️✔️✔️الجواب الصحیح واللہ تعالٰی اعلم۔۔ فقیر محمد شاہد قادری

✔️✔️✔️ الجواب الصحیح والمجیب النجیح خلیفہ حضور تاج الشریعہ و نواسہ امام علم فن مفتی خواجہ صبر نواز قادری رضوی بانی دارالعلوم فیضان امام علم فن للبنات

🟢 واٹس ایپ
✍️ اس مسئلہ سے متعلق یا نیا سوال پوچھیں:

🕌 اوقاتِ نماز (آج کا شیڈول)

اپنے شہر کے اوقات حاصل کرنے کے لیے بٹن دبائیں:
نمازشروع وقتکیفیت
فجر04:45 AMصبح صادق
طلوعِ آفتاب06:05 AMنماز منع ہے
ظہر12:20 PMزوال کے بعد
عصر (حنفی)04:40 PMمثلِ ثانی
مغرب06:30 PMغروبِ آفتاب
عشاء07:55 PMشفق کے بعد
نوٹ: 1 سے 2 منٹ کی احتیاط ملحوظ رکھیں۔

🧭 سمتِ قبلہ کمپاس

قبلہ رخ: تقریباً 265° مغرب-جنوب
شمال (N)
جنوب (S)
مشرق (E)
مغرب (W)
موبائل کو بالکل سیدھا ہاتھ پر رکھیں۔ لال سوئی کا رخ کعبہ شریف کی سمت کی طرف گھوم جائے گا۔

🧮 شرعی زکوٰۃ کیلکولیٹر

اپنے مال، نقدی اور سونے چاندی کی مالیت درج کریں:

📿 ڈیجیٹل تسبیح

0