جان بوجھ کر دیوبندیوں کی نماز جنازہ پڑھانا از روئے شرع کیســـاھے
اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ
کیا فرماتے ہیں علماٸے کرام و مفتیان کرام اس مسٸلہ کے بارے میں کہ اگر زید نے کسی وھابی کا جنازہ پڑھایا جان بوجھ کر اور زید اصل میں سنی ہے تو حکم شرع کیا نافذ ہوگا زید پر جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی جزاك اللهُ
الســــاٸل سید سیف اشرف
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
الجواب بعون الملک الوہاب
دیوبندی وہابی اپنے عقائد باطل کے سبب کافر مرتد ہیں( فتاوی رضویہ جلد ششم ص 90)اور مرتد کی نماز جنازہ حرام اور سخت گناہ ہے چنانچہ اللہ تعالی کا فرمان ہے ولاتصل علی احد منھم مات ابدا ولاتقم علی قبرہ انہ کفراو باللہ ورسولہ الخ پارہ 10 آیت 84حدیث شریف میں ہے ایاکم وایاھم لایضلونھم ولا یفتنونکم ان مرضوا فلا تعودوھم وان ماتوا فلاتشھدوھم وان لقیتموھم فلا تسلموا علیھم لاتجالسوھم ولا تشاربوھم ولاتواکلوھم ولاتناکحوھم ولاتصلوا علیھم ولاتصلوا معھم یعنی تم ان سے دور رہو اور انہیں اپنے قریب نہ آنے دو کہیں وہ تمہیں گمراہ نہ کردیں ـ کہیں وہ تمہیں فتنہ میں نہ ڈال دیں ـ اگر بیمار پڑجائیں تو انکی عیادت نہ کرو ـ اگر وہ مر جائیں ان کے جنازے میں شریک نہ ہو ـ ان سے ملاقات ہو تو ان سے سلام نہ کرو ـ ان کے ساتھ نہ بیٹھو ـ ان کے ساتھ پانی نہ پیو ؛ ان کے ساتھ کھانا نہ کھاؤ ؛ ان کے ساتھ شادی بیاہ نہ کرو ؛ ان کے جنازے کی نماز نہ پڑھو اور نہ ان کے ساتھ نماز پڑھو اور نہ انکے ساتھ نماز پڑھو یہ حدیث مسلم ابو داؤد ابن ماجہ عقیلی اور ابن حبان کی روایات کا مجموعہ ہے (انوار الحدیث صفحہ نمبر 103)لہذا زید اور وہ لوگ جو اسکے عقائد باطلہ پر مطلع ہوکر جنازے کی نماز میں شریک ہوئے ان سب پر اعلانیہ تو بہ لازم ہے اور اگر ان مسلمان سمجھ کر شرکت کئے یا ان کے لئے استغفار کیےوہ اسلام سے نکل گئے ان سب پر تجدید ایمان و تجدید نکاح لازم ہے اگر وہ ایسا نہ کریں تو مسلمان ان سب کا سماجی بائیکات کردیں جب تک توبہ نہ کریں(ماخوذ فتاوی فقیہ ملت جلد اول ص 270)
واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
کتبہ ناچیز محمد شفیق رضا رضوی خطیب و امام سنّی مسجد حضرت منصور شاہ رحمۃ اللہ علیہ بس اسٹاپ کشن پور الھند
0 Comments:
براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ