کیا ایک درہم مہندی لگانا جائز ہے
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیا مرد حضرات عید یا شادی کے موقع پر جو مہندی ہاتھ کے چھوٹی انگلی اور بیچ ہتھیلی میں ایک درہم کے برابر یا اس سے کچھ زیادہ لگواتے ہیں تو کیا یہ جائز ہے شریعت کے روشنی میں جواب عنایت فرمائیں شکریہ کا موقع دیں
سائل حبیب الرحمن سنت کبیر نگر یو پی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
الجواب بعون الملک الوہاب الھم ھدایت الحق والصواب
حضور فقیہ ملت مفتی جلال الدین احمد امجدی علیہ الرحمہ. تحریرفرماتے ہیں کہ مردوں کو بلا عذر ہاتھ اور پیر میں مہندی لگانا حرام ہے۔سر اور داڑھی میں لگانا مستحب ہے۔ سرکار اعلٰی حضرت رحمہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ مرد کو ہتھیلی یا تلوے بلکہ صرف ناخنوں ہی میں مہندی لگانا حرام ہے کہ عورتوں سے تشبہ ہےاور آگے تحریر فرماتے ہیں ہاتھ پاؤں میں مہندی کی رنگت مرد کے لئے حرام ہے، سر اور داڑھی میں مستحب ہےحوالہ فتاوی فقیہ ملت جلد دوم ص348
واللہ اعلم بالصواب
غیاث الدین قادری دارالعلوم شھیداعظم دولہاپور گونڈہ
یہ تبصرہ مصنف کی طرف سے ہٹا دیا گیا ہے۔
جواب دیںحذف کریںمحمد معراج عالم 7033501504
جواب دیںحذف کریںمحمد معراج عالم 7033501504
جواب دیںحذف کریں