جمعرات کو اچھا کھانا پکاکر ایصال ثواب کرنا کیسا ؟



(سوال) کیا مؤمنین کی روحیں جمعرات کے دن (شبِ جمعہ) اپنے گھروں میں آتی ہیں اور حالات کو دیکھتی ہیں؟ اور کیا جمعرات کو اچھا کھانا پکانا اور ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ دلانا کیسا ہے؟ دلائل کی روشنی میں جواب مرحمت فرمایا جائے

(جواب) فتاوٰی رضویہ میں درر الحسان فتاویٰ نسفیہ دستور القضاۃ اور روضۃ الریاحین خزانۃ الروایات عوارف المعارف تذکرۃ الموتی وغیرہم کتب سے یہ مضمون مستفاد ہے کہ مؤمنین کی روحیں شبِ جمعہ اور اوقات متبرکہ میں گھروں کی طرف آکر اپنے عزیزوں کے حالات دیکھتی ہیں اور صدقہ وایصالِ ثواب کی درخواست کرتی ہیں ان روایات کی تائید متعدد مراجع سے ہونے کی بنا پر یہ کہنا درست ہے کہ ان مبارک اوقات میں ارواحِ مؤمنین کا اپنے گھروں کی طرف آنا ممکن اور ثابت ہے لہٰذا جمعرات (شبِ جمعہ) کو اس نیت سے اچھا کھانا پکانا فاتحہ دلانا صدقہ وخیرات کرکے ایصالِ ثواب کرنا جائز مستحسن اور باعثِ اجر ہے بشرطیکہ کوئی جاہلانہ عقیدہ نہ رکھا جائے جیسا کہ بعض دیہاتی لوگ کہتے ہیں کہ ارواح نیاز کا کھانا کھاتی ہیں (فتاوی رضویہ، ٦٩٣/١٤) والله تعالى أعلم بالصواب 

كتبه: ندیم ابن علیم المصبور العینی 

🟢 واٹس ایپ
✍️ اس مسئلہ سے متعلق مزید سوال پوچھیں:
✕

🕌 اوقاتِ نماز

اپنے شہر کے اوقات حاصل کرنے کے لیے بٹن دبائیں:
نمازشروع وقتکیفیت
فجر04:45 AMصبح صادق
طلوعِ آفتاب06:05 AMنماز منع ہے
ظہر12:20 PMزوال کے بعد
عصر (حنفی)04:40 PMمثلِ ثانی
مغرب06:30 PMغروبِ آفتاب
عشاء07:55 PMشفق کے بعد
✕

🧭 سمتِ قبلہ (خانہ کعبہ کا اصل رخ)

شمال (North 0°) سے کعبہ شریف کی اصل ڈگری:
272° مغرب
مقام: برصغیر / بھارت (عین کعبہ بیرنگ)
N (شمال)
S (جنوب)
E (مشرق)
W (مغرب)
طریقہ: اپنے موبائل کو شمال (North) کی سمت سیدھا کریں۔ ہری سوئی قبلہ شریف (مغرب) کی طرف رخ کرے گی۔
✕

🧮 شرعی زکوٰۃ کیلکولیٹر

✕

📿 ڈیجیٹل تسبیح

0