Headlines
Loading...
پہلی رکعت میں سورہ ناس دوسری رکعت میں سورہ فلق پڑھ سکتے ہیں یا نہیں ؟

پہلی رکعت میں سورہ ناس دوسری رکعت میں سورہ فلق پڑھ سکتے ہیں یا نہیں ؟


                  السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 

سوال کیا نماز میں پہلی رکعت میں چھوٹی سورت پڑھ سکتے ہیں اور پہلی رکعت میں سورہ ناس دوسری رکعت میں سورہ فلق پڑھ سکتے ہیں دلیل کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں

              سائل محمد دانش رضوی رامپوری
 ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
              وعلیکم السلام و رحمتہ اللہ و برکاتہ

                 الجوابـــــ بعون الملکـــــ الوھاب 

صورت مستفسرہ میں عرض ہے کہ فتاوی رضویہ شریف جلد۶ صفحہ ۲۷۱ مطبوعہ جدید میں ہے کہ امام محمد کے نزدیک ہر مقام پر پہلی رکعت کا لمبا کرنا اولی ہے شیخین رضی اللہ تعالی عنہما برابری کی طرف گئے ہیں اور فتوی بھی مختلف ہے لیکن شیخین کا قول راجح ہونا مناسب لگتا ہے کیونکہ کلام امام امام کلام ہے مگر ان میں سے کسی نے بھی مکروہ تحریمی ناجائز و ممنوع نہیں فرمایا - جیسا کہ مذکورہ بالا نقل کردہ عبارت سے ظاہر و باہر ہے اور بہار شریعت جلد اول حصہ ۳ صفحہ ۹۹ مطبوعہ قدیم میں ہے کہ بہتر ہے کہ اور نمازوں میں بھی پہلی رکعت کی قرأت دوسری سے قدرے زیادہ ہو یہی حکم جمعہ و عیدین کا بھی ہے( بحوالہ عالمگیری)یہاں بھی صرف بہتر فرمایا گیا ہے فرض و واجب نہیں اور جہاں بھی مکروہ لکھا ہے وہاں پر مکروہ تنزیہی مراد ہے جیساکہ مؤمن کی نماز صفحہ ۶۷ پر ہے کہ دوسری کی قرأت پہلی کی قرأت سے طویل کرنا مکروہ تنزیہی ہےجب کہ صاف طور پر طاہر اور معلوم ہو( بحوالہ درمختار، ردالمحتار، فتاوی رضویہ جلد ۳ صفحہ ۱۲۰)مذکورہ بالا عبارت سے معلوم ہوا کہ پہلی قرأت سے دوسری قرأت لمبی کرنا مکروہ تنزیہی ہے جب کہ صاف طور پر لمبی ہونا ظاہر ہو - ورنہ مکروہ تنزیہی بھی نہیں دوسرے سؤال کا جواب ملاحظہ فرمائیں جان بوجھ کر پہلی ہی رکعت میں سورۂ ناس نہیں پڑھنی چاہئے اور اگر سہوا یا عمدا پڑھ ہی دیا تو پھر اسی کو دوسری رکعت میں پڑھے جیساکہفتاوی رضویہ شریف جلد ۶ صفحہ ۳۶۶/ ۲۴۷ مطبوعہ جدید میں ہے کہ بغیر ضرورت فرائض میں مکروہ تنزیہی ہے، پس ...!!!! پہلی رکعت میں سورۂ ناس عمدا ( جان بوجھ کر) نہیں پڑھنی چاہئے تاکہ تکرار کی ضرورت نہ پڑجائے -اگر سہوا ( بھول کر) پڑھ چکا تو اب دوسری رکعت میں بھی وہی ( سورۂ ناس) دوبارہ پڑھے، کیونکہ ...!!! ترتیب بدل کر پڑھنا تکرار سے بھی سخت ہے بخلاف ختم قرآن کی صورت کے کہ اس میں پہلی رکعت میں سورۂ ناس تک پڑھنا اور دوسری رکعت میں الم تا مفلحون پڑھنا جائز و درست ہے

           واللہ تعالی اعلم بـاالـــــــصـــــــــواب 

          کتبہ محمد جعفر علی صدیقی رضوی

1 تبصرہ

  1. ہم نے دو سوال کۓ ہیں ایک کا جواب آپ حضرات نے نہیں دۓ
    ہمارا سوال کا جواب جلد از جلد بھجیں آپ حضرات کی عین نوازش ہوگی

    جواب دیںحذف کریں

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ