Headlines
Loading...
غیر مسلم کی شادی میں اس کو تحفہ دینا کیسا ہے؟

غیر مسلم کی شادی میں اس کو تحفہ دینا کیسا ہے؟



 السلام علیکم ورحمتہ اللہ تعالی وبرکاتہ

کیا فرماتے ہیں علماء کرام و مفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کیا غیر مسلم کی شادی میں اس کو تحفہ دینا درست ہے؟یا نہیں بحوالہ جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی آپ کی 

المستفتی حافظ محمد توحید عالم اشرفی پٹنہ بہار

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

الجو بعون الملک الوھاب

مسلمانوں کو کافروں سے اتنا تعلقات ہرگز نہ رکھنا چاہئے کہ ان کے شادی بیاہ میں تحفہ دیں اور ان سے تحفہ لیں یہ عرفا بھی بہت قبیح ہے کہ ان کو تحفہ دیں حضور صدرالشریعہ علیہ الرحمہ تحریرفرماتے ہیں اولا تو مسلمانوں کو مطلقاً کافروں سے اجتناب چاہئے نہ کہ ان کفار سے اتنا خلط کہ ان کی دعوت میں شرکت ہو۔جن کے یہاں جانا اور کھاناعرفابھی نہایت قبیح ہے اوران کی کمائی بھی جائزنہیں(فتاویٰ امجدیہ جلد ٤صفحہ ١٤٨) مذکورہ عبارت سے ظاہرہے کہ کافروں کو تحفہ دینا ان کی تقریب میں شرکت کرناجائزنہیں البتہ دور حاضر میں کچھ وجوہات ایسے ہیں کہ مسلمان اگر کافروں سے بالکل اجتناب کریں گے توان کے جان و مال کے نقصان کا اندیشہ ہوتا ہے تو بوجہ مجبوری تحفہ وغیرہ دینے میں کوئی حرج نہیں لیکن اس بات کا خیال رہے کہ کوئی کام ان کے ساتھ ایسا نہ کرے جو اسلام کے منافی ہو


واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب


کتبہ محمد ابراہیم خان امجدی قادری رضوی بلرامپوری خطیب وامام غوثیہ مسجد بھیونڈی مہاراشٹر

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ