Headlines
Loading...
مسلمانوں کو ہولی کھیلنا کیسا ہے

مسلمانوں کو ہولی کھیلنا کیسا ہے


اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎
کیا فرماتے ہیں علماٸے کرام و مفتیان کرام اس مسٸلہ ذیل کے بارٸے میں کہ ہولی کے دن میں ملسمانوں کا رنگ کھیلنا کیسا ہے اور ہولی کو اچھا دن سمجھ کر اس دن کوٸی بھی اچھی چیزیں بناکر کھانا یا دوسروں کو کھلانا کیسا ہے جواب عنایت فرماکر شکریہ کا موقع عنایت کریں

الســــاٸل۔محـــمد قمـــرالدین قـــادری بمقام گیناپور ضلــــــع بہراٸچ شـــــــریف یوپی
و علیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
 الجواب بعون ملک الوھاب 
مسلمانوں کو ہولی کھیلنا اور جو اس میں رنگ کھیلا جاتا ہے اور ہولی کو اچھا سمجھ کر کوئی بھی چیزیں بنا کر کھلا یا کھانا ناجائز و حرام و گمراہی ہے 
کیوں کہ ہولی ہندوں کی آتش پرستی کا ایک خاص دن ہے جس میں وہ لوگ آگ کی پوجا کرتے ہیں اور خوشی مناتے ہیں اگر کوئی مومن ہولی یا کافروں کا کوئی بھی مذہبی تہوار مناتا ہے تو وہ شخص کافر ہے اور جو شخص اسکی مبارکبادی دیتا ہے تو بھی بحکم فقہاء کافر ہے غمزعیون البصائر میں ہے 
اتفق مشائخنا ان من رای امر الکفار حسنا فقد کفر 
غمزعیون البصائر جلد اول ص 895 
اس شخص پر توبہ و استغفار تجدید ایمان فرض ہے اور اگر بیوی والا ہو تو اس پر تجدید نکاح بھی لازم ہے 
جیسا کہ سرکار صدر الشریعہ علیہ الرحمہ 
تحریر فرماتے ہیں کہ 
ایسے امور کا ارتکاب کفر ہے 
جیسا کہ حدیث پاک میں ہے 
من تشبہ بقوم فھو منھم 
یعنی جو شخص کسی قوم سے مشابہت رکھے وہ انہیں میں سے ہے 
ایسے شخص پر توبہ فرض ہے اور تجدید نکاح لازم 
فتاوی چہارم ص 151
بحوالہ فتاوی علیمیہ جلد دوم ص 359 

واللہ تعالی اعلم باالصواب 
انیس الرحمن حنفی رضوی بہرائچ شریف یوپی الھند
اسلامی معلومات گروپ 

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ