Headlines
Loading...
جس مصلے پر نقشہ بنا ہو اس پر نماز ادا کرنا کیسا ہے

جس مصلے پر نقشہ بنا ہو اس پر نماز ادا کرنا کیسا ہے


*👈السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ کیا فرماتے ہیں علماء کرام ومفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ مصلے پر مکہ یا مدینہ منورہ کا نقشہ چھپا ہو تو اس مصلے پر نماز ادا کرنا کیسا ہے برائے مہربانی مکمل طور پر جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی فقط والسلام محمد شاکر رضوی ـــــــــــــــــــــــــــ*


وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

*الجواب اللھم ھدایۃ الحق الصواب* جس مصلیٰ پرکعبہ مقدسہ یاکسی متبرک مقام کانقشہ ایساصاف بناہوکہ اسےدیکھتےہی فوراذہن اصل کی طرف جاپہنچے تواس کااعزاز واکرام اصل کی طرح ہی ہوگا

🖊جیساکہ سیدناسرکار اعلیٰ حضرت عظیم البرکت فاضل بریلوی ربہ القوی تحریرفرماتےہیں
علماءدین نےنقشہ کااعزازواعظام وہی رکھاہےجواصل کارکھتےہیں


فتاوی رضویہ شریف جلد9صفحہ 150

لہذ اس طرح کے مصلے پرنمازپڑھنا اس وقت جائز ہوگا جبکہ پیرنہ پڑتاہو مگر بہتر یہی ہے کہ بغیر نقش والے مصلی کا استعمال کیا جائے.
اور اگر پیر پڑتا ہو نقش پر یعنی اس کا احترام نہ ہوتا ہو تو اس کابچھاناجائزنہیں.

ماخوذ فتاوی علیمیہ جلداول صفحہ 238


 واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب


کتبہ
محمدافسررضاحشمتی سعدی عفی عنہ

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ