Headlines
Loading...
دعائیں قنوت پڑھنا بھول جائیں تو کیا کریں

دعائیں قنوت پڑھنا بھول جائیں تو کیا کریں

👈السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علماء کرام ومفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ نماز وتر میں دعائیں قنوت پڑھنا بھول جائیں اور سجدہ سہو بھی نہ کریں تو اس پر کیا حکم نافذ ہوگا برائے مہربانی مکمل طور پر جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی فقط والسلام محمد شاکر رضوی ـــــــــــــــــــــــــــ*
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
الجواب
اگر دعائے قنوت پڑھنا بھول گیا اور رکوع میں چلا گیا تو نہ قیام کی طرف لوٹے نہ رکوع میں پڑھے اور اگر قیام کی طرف لوٹ آیا او
ر قنوت پڑھا اور رکوع نہ کیا، تو نماز فاسد نہ ہوگی، مگر گنہگار ہو گا اور اگر صرف الحمد پڑھ کر رکوع میں چلا گیا تھا تو لوٹے اور سورت و قنوت پڑھے پھر رکوع کرے اور آخر میں سجدۂ سہو کرے۔ یوہیں اگر الحمد بھول گیا اور سورت پڑھ لی تھی تو لوٹے اور فاتحہ و سورت و قنوت پڑھ کر پھر رکوع کرے
بہارشریعت حصہ
کتبہ عتیق اللہ فیضی صاحب

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ