Headlines
Loading...
_امام سے پہلے رکوع سجدے میں جانا کیسا ہے

_امام سے پہلے رکوع سجدے میں جانا کیسا ہے



   ❂اَلسَّــلَامْ عَلَیْڪُمْ وَرَحْمَةُ اللہِ وَبَرَڪَاتُہْ❂

                 الســـــــــــــــــوال

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام کے اگر کوئی شخص امام سے پہلے غلطی سے رکوع یا سجدہ میں چلاجائے تو اس کی نماز ہوگی یانہیں اور شریعت کاکیاحکم ہے مدلل جواب دیں براۓ مہربانی

ساںٔل محمد رںٔیس رضا مقام دربھنگہ بھار

  ❂وَعَلَیْڪُمْ اَلسَّــلَامْ وَرَحْمَةُ اللہِ وَبَرَڪَاتُہْ❂  

       ✒الجوابـــــــــــــ 

 امام سے پہلے رکوع وسجدہ نہیں کرنی چاہئے اگر رکوع وسجدہ پہلےکیا لیکن سر امام کے بعد اٹھایا تو نماز ہوگئ لیکن ایساکرنامنع ہے اور اگر امام دے پہلے رکوع وسجدہ کیا اور امام سے پہلے سر اٹھا بھی لیا تو نماز نہ ہوئی جیسا کہ بہار شریعت میں ہے جو چیزیں فرض ہیں ان میں امام کی متابعت مقتدی پر فرض ہے یعنی ان میں کا کوئی فعل امام سے پیشتر ادا کر چکا اور امام کے ساتھ یا امام کے ادا کرنے کے بعد ادا نہ کیا، تو نماز نہ ہوگی مثلا امام سے پہلے رکوع یا سجدہ کر لیا اور امام رکوع یا سجدہ میں ابھی آیا بھی نہ تھا کہ اس نے سر اٹھا لیا تو اگر امام کے ساتھ یا بعد ادا کر لیا ہوگئی، ورنہ نہیں۔ (ح۳) اورامام مالک کی روایت انہیں سے اس طرح ہے، کہ فرمایا: کہ ''جو امام سے پہلے اپنا سر اٹھاتا اور جھکاتاہے، اس کی پیشانی کے بال شیطان کے ہاتھ میں ہیں۔''اورحضرت ابوہریرہ رضی ﷲ تعالی عنہ سے راویت ہے، کہ حضور (صلی اللہ تعالی عليہ وسلم) فرماتے ہیں: '' جو شخص امام سے پہلے سر اٹھاتا ہے، کیااس سے نہیں ڈرتا کہ ﷲ تعالی اس کا سر گدھے کا سر کر دے؟'' (بخاری مسلم) بعض محدثین سے منقول ہے کہ امام نووی رحمہﷲ تعالی حدیث لینے کے ليے ایک بڑے مشہور شخص کے پاس دمشق میں گئے اور ان کے پاس بہت کچھ پڑھا، مگر وہ پردہ ڈال کر پڑھاتے، مدتوں تک ان کے پاس بہت کچھ پڑھا، مگر ان کا مونھ نہ دیکھا، جب زمانہ دراز گزرا اور انہوں نے دیکھا کہ ان کو حدیث کی بہت خواہش ہے تو ایک روز پردہ ہٹا دیا، دیکھتے کیا ہیں کہ ان کا مونھ گدھے کا سا ہے، انہوں نے کہا، ''صاحب زادے! امام پر سبقت کرنے سے ڈرو کہ یہ حدیث جب مجھ کو پہنچی میں نے اسے مستبعد جانا اور میں نے امام پر قصدا سبقت کی، تو میرا مونھ ایسا ہوگیا جو تم دیکھ رہے ہو۔''
📗(بہار شریعت ح۳/امامت ک بیان)

          واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب

     📌= کتبـــــــــــــــــــــــــہ

حــضـــرت عـــلامــہ ومـــولانــا تـــــــاج محمــــــــد حـنـفـــی قـــــادری واحـــــدی اتـــرولــوی صـاحـب قبـلـہ
   
     { اســـلامـی معـلــومـات گـــــــروپ }

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ