جس تالاب میں خنزیر کا پانی جاتا ہو اسکی مچھلی کھانا کیسا؟



السلام علیکم ورحمۃ اللہ تعالی وبرکاتہ امید ہے اپ حضرات خیریت سے ہوں گے اللہ پاک خوش رکھے اباد رکھے حضرات میرا ایک سوال ہے 

سوال یہ ہے کہ کسی شخص نے خنزیر کا فارم کر رکھا ہے اور جب وہ اپنے خنزیروں کو نہلاتا یا پانی پلاتا ہے تو وہ پانی اس طرح بنا ہوا ہے نالے جیسا کہ وہ پانی بہہ کر ایک بڑا حوض جو کھیتوں کو سیراب کرنے کے لیے کھیت میں بنا ہوتا ہے وہ حوض بھی اس کے قریب ہے وہ سارا پانی اسی حوض میں چلا جاتا ہے اس پانی کے اندر مچھلیاں بھی ہیں کیا وہ حوض والا پانی پاک ہے یا ناپاک اور جو اس حوض کے اندر مچھلیاں ہیں کیا وہ حلال ہیں یا حرام برائے مہربانی تفصیلا جواب عنایت فرمائیں

وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکتہ 

الجواب بعون الملک الوھاب 

صورتِ مسئولہ میں اگر خنزیروں کا گندا پانی بڑے حوض میں جا کر ملے اور اس کی وجہ سے پانی کے رنگ بو یا ذائقہ میں کوئی تبدیلی نہ آئے تو وہ حوض پاک رہے گا اور اگر پانی کی کوئی صفت بدل جائے تو وہ ناپاک ہوجائے گا

نیز اس حوض کی مچھلیاں اصلًا حلال ہیں محض نجس پانی میں رہنے سے حرام نہیں ہوں گی البتہ اگر ان میں تعفن یا ضرر پیدا ہوجائے تو کھانا مکروہ و ممنوع ہوگا

واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب

کتبہ العبد خاکسار ناچیز محمد شفیق رضا رضوی خطیب و امام سنّی مسجد حضرت منصور شاہ رحمت اللہ علیہ بس اسٹاپ کشنپور فتحپور الھند

✔️✔️✔️ الجواب صحیح والمجیب النجیح فقط مفتی خواجہ صبر نواز قادری غفرلہ صاحب قبلہ 

🟢 واٹس ایپ
✍️ اس مسئلہ سے متعلق مزید سوال پوچھیں:

🕌 اوقاتِ نماز

اپنے شہر کے اوقات حاصل کرنے کے لیے بٹن دبائیں:
نمازشروع وقتکیفیت
فجر04:45 AMصبح صادق
طلوعِ آفتاب06:05 AMنماز منع ہے
ظہر12:20 PMزوال کے بعد
عصر (حنفی)04:40 PMمثلِ ثانی
مغرب06:30 PMغروبِ آفتاب
عشاء07:55 PMشفق کے بعد

🧭 سمتِ قبلہ کمپاس

قبلہ ڈگری حاصل کی جا رہی ہے...
شمال (N)
جنوب (S)
مشرق (E)
مغرب (W)
لال سوئی خانہ کعبہ کی سمت کی طرف اشارہ کر رہی ہے۔

🧮 شرعی زکوٰۃ کیلکولیٹر

📿 ڈیجیٹل تسبیح

0