Headlines
Loading...
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 
کسی عورت کاانتقال ہوجاے۔توکتناکپڑاپہنانےمیں لگتاہےاورکیاکیا۔اورکیسےپہنایاجاے پہلےچاپائ پہ کون ساکپڑابچھاجاے۔❓کوئ بھی بھائ فوری طورپہ بتادےمہربانی ہوگی

_*سائل💖 محمد فیضان رضا*_

وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
الجـــــوابــــــــــــــــــ؛👇
صورت مسئولہ عورتوں کے لئے جانماز کے لئے جو کپڑا نکالنے کا بعض جگہ رواج ہے اسے چھوڑ کر اٹھارہ میٹر چھتیس عرض والا لگتا ہے عورتوں کے کفن میں جانماز جو بعض جگہ رواج ہے اس کے علاوہ اٹھارہ میٹر کپڑا لگتا ہے جس میں نہلانے کے لئے دو ٹکڑے دو دو میٹر کے شامل ہیں_
 عورت کے لئے کفن اور پہنانے کا طریقہ حسب ذیل ملاحظہ فرمائیں ...!!!
عورت کے لئے کفن میں سنت پانچ کپڑے ہیں :👇
١- ازار ،
٢- لفافہ ،
٣- قمیص ،
٤- اوڑھنی،
٥- سینہ بند
اب ہر کے ایک تفصیلی تحریر پیش خدمت ہیں :١- لفافہ ( چادر ) : کی مقدار یہ ہے کہ میت کے قد ( ہائیٹ ) اس قدر زیادہ ہو کہ دونوں طرف سے اسے باندھ سکیں ،٢- ازار ( تہبند ) : چوٹی ( پیشانی ) سے قدم تک یعنی لفافہ سے اتنی چھوٹی کہ جو بندش ( باندھنے ) کے لئے زیادہ تھا ،٣- قمیص ( کفنی ) : گردن سے گھٹنوں کے نیچے تک -_
_یہ اگے اور پیچھے دونوں طرف برابر ہوں -جاہلوں میں جو رواج ہے کہ پیچھے کم رکھتے ہیں ، یہ غلطی ہے -چاک ( دامن یا آستین کا کھلا ہوا حصہ) اور آستین اس میں نہ ہوں کفنی سینہ کی طرف سے چیریں -٤-اوڑھنی : تین ہاتھ ( ڈیڑھ گز )کی ہونی چاہئے-
٥- سینہ بند : پستان ( چھاتی ) سے ناف ( ڈھونڈھی ) تک 
اور بہتر یہ ہے کہ ران ( جانگھ ) تک ہو 
کفن اس طرح پہنائیں :
میت کو غسل دینے کے بعد بدن کو کسی پاک صاف کپڑے سے آہستہ پونچھ لیں ...!!!
تاکہ کفن تر ( گیلا) نہ ہو_
_اور کفن کو ایک بار ، یا تین بار، پانچ بار ، یاسات بار لوبان کا دھواں دے لیں ...!!! اس سے زیادہ نہیں پھر وکفن یوں بچھائیں کہ :
پہلے بڑی چادر ( لفافہ )پھر تہبند ( ازار)
پھر کفنی ( قمیص)
پھر سینہ بند بچھائیں ...!!!
پھر میت کو اس پر لٹائیں ..!!! اور کفنی پہنائیں ، اور تمام بدن پر خوشبو ملیں ...!!! اور سجدوں والی جگہوں ( ماتھے،ناک ، ہاتھ ، گھٹنے، قدم ) پر کافور ( کپور) لگائیں ...!!!پھر کفنی پہنا کر اس کے بال کے دو حصے کرکے کفنی کے اوپر سینہ پر ڈال دیں ...!!!
اور اوڑھنی آدھی پیٹھ سے سینتہ تک بچھاکر سر پر لا کر منھ پر نقاب کی طرح ڈال دیں ...!!! تاکہ وہ سینہ پر رہے 
اور اس کی لمبائی آدھی پیٹھ سے سینہ تک ہے 
اور چوڑائی ایک کان سے دوسرے کان تک ہے 
اور بعض لوگ جو یہ کرتے ہیں کہ زندگی کی اوڑھاتے ہیں یہ بالکل غلط اور سنت کے خلاف ہے -پھر ازار ( تہبند) لپیٹیں ، پہلے با ئیں جانب سے ، پھر دا ئیں جانب سے ،
پھر لفافہ ( چادر ) پہلے بائیں جانب سے پھر دائیں جانب سے ،
تاکہ داہنا اوپر رہے اور سر و_ پاؤں کی طرف باندھ دیں ...!!! تاکہ اڑنے کا اندیشہ نہ رہے
پھر سب کے اوپر سینہ بند پستان کے اوپر سے جانگھ تک لاکر باندھ دیں ...!!! (ماخذ : بہار شریعت جلد اول ، حصہ (📓چہارم ، صفحہ ١٣٧ ،١٤٠ ،) مطبوعہ قدیم ، ناشر قادری بک ڈپو بریلی شریف)
یادرہے ...!!! بہار شریعت میں مردوں اور عورتوں کے کفن کے متعلق مشترکہ طورپر بیان کئے گئے ہیں - اس یہاں پر ناچیز ( صدیقی ) نے صرف عورتوں کے متعلق جو مسائل تھے اسے یکجا کر دیا ہے

واللہ تعالیٰ و رسولہ اعلم بالصواب

✍کتبہ مفتی محـــمـــد جــعــفـر عــلــی صدیقی رضـوی،

مورخہ؛ ۲۴ اگست ۲۰۱۹ء بروز سوموار
اســـــــلامی مـــعــلــومات گــــروپ

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ