Headlines
Loading...
*🖲استنجاء کو روک کر نماز پڑھنا کیسا ہے*

*🖲استنجاء کو روک کر نماز پڑھنا کیسا ہے*

*_السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ_*

*علماء ۔کرام ۔جواب ۔عنایت ۔فرمائیں ۔کہ ۔ کیا استنجاء کو روک کر نماز پڑھنا کیسا ہے استنجاء روکنے کی صورت یہ ہے کہ نماز کا وقت ختم ہو جاۓ گا ایسی صورت میں کیا حکم ہے ۔بحوالہ ۔جواب عنایت ۔فرمائیں ۔۔۔

*🖊سائل؛ عـبــد اللہ

*_وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ و برکاتہ_*

*🖋الجواب؛ اللہم ہدایةالحق والصواب▪👇*
شدت کا پیشاب یا پاٸخانہ معلوم ہو اور ایسی حالت میں نماز ادا کرنا مکروہ تحریمی ہے جیسا کہ صدرالشریعہ مفتی امجد علی اعظمی رحمة اللہ علیہ شامی کے حوالے سے تحریر فرماتے ہیں کہ "شدت کا پاٸخانہ یا پیشاب معلوم ہوتے وقت یا غلبہ ریاح کے وقت نماز پڑھنا مکروہ تحریمی ہے" حدیث مبارکہ میں کہ جب جماعت قاٸم کی جاٸے اور کسی کو بیت الخلا ٕ جانا ہو تو پہلے بیت الخلا ٕ کو جاٸے
اس حدیث کو ترمزی نے عبد اللہ بن ارقم رضی اللہ عنہ سے روایت کیا اور ابو داٶد و نساٸی و مالک نے بھی اسکی مثل روایت کی ہے
_*(📒 فتاوی شامی جلد ١ ص ٦٠٠ )‌*_
نماز شروع کرنے سے پیشتر اگر ان چیزوں کا غلبہ ہو تو وقت میں وسعت ہوتے ہوٸے شروع ہی ممنوع و گناہ ہے قضاٸے حاجت مقدم ہے اگرچہ جماعت جاتی رہے رہنے کا اندیشہ ہو اور اگر دیکھتا ہے ہیکہ قضاٸے حاجت اور وضو کے بعد وقت جاتا رہے گا تو وقت کی رعایت مقدم ہے نماز پڑھ لے اور اگر اثناٸے نماز میں یہ حالت پیدا ہو جاٸے اور وقت کی گنجائش ہو تو توڑ دینا واجب ہے اور اگر اسی طرح پڑھ لی تو گناہ گار ہوا

(📕 بہار شریعت جلد اول حصہ سوٸم ص ١٣٥ مکتبہ فاروقیہ بکڈپو )

     واللہ اعلم باالصواب

*✍شــرف قـــلم حضرت علامہ مولانا
مـحـمـــد جـابرالقادری رضــوی صاحب قبلہ مدظلّہ العالی 

 ٢٩/ محرم الحرام ١٤٤١ھ بروز اتوار

*📚اســـلامی مـــعلــومـات گـــــروپ📚*

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ