موسیٰ علیہ السلام کے والد والدہ کے نام
*اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ*
*سوال* حضرت موسٰی علیہ السلام کے والد اور والدہ کے اسم گرامی کیاہے؟ جواب عنایت فرمائے۔ مہربانی ہوگی۔
*سائل* محمد رضا برکاتی نیپـال
🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹
*وعلیکم السلام ورحمتہ برکاتہ ورحمتہ*
*الجـواب بعون الوھاب* حضرت موسی علی نبینا وعلیہ الصلوۃ والسلام کے والد ماجد کا نام عمران ہے ، جیساکہ صحیح مسلم شریف میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے : *مَرَرْتُ لَيْلَةَ أُسْرِيَ بِي عَلَى مُوسَى بْنِ عِمْرَانَ عَلَيْهِ السَّلَام* *ترجمہ* جس رات مجھے سیر کرائی گئی میں موسی بن عمران علیہ السلام کے پاس سے گزرا - *(صحیح مسلم شریف ، كتاب الإيمان ،باب الإسراء برسول الله صلى الله عليه وسلم إلى السماوات وفرض الصلوات، حدیث نمبر : 165)*
🖊 آپ کی والد ماجدہ کے نام گرامی سے متعلق مفسرین و مؤرخین کے مختلف اقوال ہیں : 1) ایارخا 2) ایاذخت 3) ایارخت 4) لوحا بنت ھاند بن لاوی بن یعقوب 5) یوحانذ بنت بصیر بن لاوی 6) بارخت 7 ) یوخابد –
🖊علامہ قرطبی رحمۃ اللہ علیہ نے سہیلی کے حوالہ سے ذکر کیا کہ حضرت موسی علی نبینا وعلیہ الصلوۃ و السلام کی والدہ ماجدہ کا نام " ایارخا " تھا اور کہا گیا " ایارخت " تھا – اور ثعلبی حوالہ سے کہا کہ ان کا نام " لوحا بنت ھاند بن لاوی بن یعقوب ہے - *واسمها أيارخا وقيل أيارخت فيما ذكر السهيلي وقال الثعلبي : واسم أم موسي لوحا بنت هاند بن لاوى بن يعقوب* (تفسیر قرطبی ، سورة القصص -10)
🖊 امام سیوطی رحمۃ اللہ علیہ نے " مفحمات الاقران فی مبھمات القرآن " میں دیگر تین اقوال ذکر کئے ہیں : *"أُمِّ موسى : يوحانذ بنت بصير بن لاوي. وقيل: ياوخا . وقيل: بارخت.* *ترجمہ*: موسی علیہ السلام کی والدہ '' يوحانذ بنت بصير '' تھیں ، کہا گیا '' یوخا '' تھیں یا '' بارخت '' تھیں - *(سورة القصص - 10)*
🖊علامہ ابن اثیر نے الکامل فی التاریخ میں '' یوخابد '' ذکر کیا ہے : أم موسي يوخابد – *( الکامل فی التاریخ ، قصۃ موسی علیہ السلام ونسبہ )*
🖊اور علامہ ابن کثیر نے سہیلی کے قول کے مطابق '' ایارخا '' لکھا ہے پھر ایک قول '' ایاذخت '' ذکر کیا : *قال السهيلي و اسم ام موسي ايارخا وقيل اياذخت*(البدایۃ والنہایۃ ج1 ص 276)
واللہ اعلم باالصواب
*کتبہ*
ناچیز محمد شفیق رضا رضوی خطیب وامام سنی جامع مسجد حضرت منصور شاہ رحمتہ علیہ بس اسٹاپ کشن پور الھند
0 Comments:
براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ