Headlines
Loading...
والدین کے کہنے پر زوجہ کو طلاق دینا کیسا ہے

والدین کے کہنے پر زوجہ کو طلاق دینا کیسا ہے

اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎

حضور اگر والدین طلاق کا مطالبہ کریں کہ اپنی بیوی کو طلاق دے دو ورنہ ہمارے گھر سے نکل جاۓ ہم تیرے والدین نہیں ہیں اور نہ تو ہمارہ بیٹا ہے؟تو پھر کیا کریں۔

         سائل انوار الحق

   و علیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 
       الجواب بعون ملک الوھاب 
 اگر والدین طلاق کا دینے کو کہیں تو بیٹے پر طلاق دینا لازم ہے جیسا کہ سرکار فقیہ ملت علامہ جلال الدین احمد امجدی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں کہ اگر والدین طلاق کا مطالبہ کریں تو اس پر طلاق دینا لازم ہے اور اگر طلاق نہیں دے گا تو والدین کا نا فرمان قرار دیا جائے گا اس لئے کہ طلاق امر مباحات میں سے ہےاور امر مباح میں والدین کی اطاعت لازم ہے *(فتاوی فیض الرسول جلد دوم کتاب الطلاق 184)*
واللہ تعالی اعلم باالصواب

حضرت علامہ مولانا انیس الرحمن حنفی رضوی 
        ١٢ جمادالاولی ١٤٤١ 
اســـــلامی مـــعــلـومات گــروپ 

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ