Headlines
Loading...
لڑکے کے عقیقے میں کتنے بکروں کا ہونا ضروری ہے

لڑکے کے عقیقے میں کتنے بکروں کا ہونا ضروری ہے

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ ۔
*سوال* عرض یہ ہے کہ عقیقہ میں لڑکا لڑکی دونوں کے لیے ایک جیسا ہی حکم ہے یا الگ الگ مطلب لڑکے کے عقیقہ میں۔اک بکرا ۔اور لڑکی میں بھی اک کاٹنا پڑےگا یا لڑکا کے عقیقہ میں دو اور لڑکی کے عقیقہ میں اک ۔پلیز تفصیلی جواب عنایتفرماکر شکریہ کا موقع دیں کرم ہوگا
۔


       سائل محمد کوثر رضا 

وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

      الجواب بعون الملک الوہاب

 لڑکے کے عقیقہ میں دو بکرے اور لڑکی میں ایک بکری ذبح کی جائے یعنی لڑکے میں نر جانور اور لڑکی میں مادہ مناسب ہے۔ اور اگر لڑکے کے عقیقہ میں بکریاں اور لڑکی میں بکرا کیا جب بھی حرج نہیں ۔ یونہی گائے ذبح کی جائے تو لڑکے کے لیے دو حصے اور لڑکی کے لیے ایک حصہ کافی ہے اور اس کے برعکس ہوا یعنی لڑکی میں دو حصہ اورلڑکا میں ایک حصہ جب بھی درست ہے جیسا احادیث سے ثابت ہے.
1)حضرت اُمّ کرز رضی اللّٰہ تعالٰی عنہما سے روایت کہ کہتی ہیں میں نے رسول ﷲ صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ وسلَّم کو فرماتے سُنا کہ لڑکے کی طرف سے دو بکریاں اور لڑکی کی طرف سے ایک اس میں حرج نہیں کہ نر ہوں یا مادہ۔ *(نسائی شریف وترمذی شریف)*
2) اِبن عباس رضی اللّٰہ تعالٰی عنہما سے روایت ہےکہ رسول ﷲ صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ وسلَّم نے امام حسن و امام حسین رضی ﷲ تعالٰی عنہما کی طرف سے ایک ایک مینڈھے کا عقیقہ کیا *(ابواداود)*
اور نسائی کی روایت میں ہے کہ دو دو مینڈھے کا ذکر ہے. *(ماخوذ بہارشریعت حصہ پانزدہم عقیقہ کابیان)*

              واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب

حضرت علامہ مولانا محمد افسر قاردی صاحب قبلہ 
          ١٢ جمادالاولی بدھ ١٤٤١ 

       اســـــلامی مـــعــلـومات گــروپ 

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ