Headlines
Loading...
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ 
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس بارے میں کہ 
قبروں پر چادریں چڑھانا کیسا ہے ؟ 
جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی 
سائل __ محمد مقیم رضا 
_________________________

وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 

الجواب بعون الملک الوھاب اللہم ہدایتہ الحق والصواب 
مزارات پر چادریں چڑھانے کا مقصد یہ ہےکہ
یہ عام لوگوں کی قبروں سے نمایاں محسوس ہو جس طرح
" بیت اللہ " پر غلاف چڑھا یاگیا
تاکہ ____ ! ! ! 
اسے عام مسجدوں میں شمار نہ کیا جائے 
قرآن مجید پر غلاف چڑھایا جاتا ہے 
تاکہ _______ ! ! ! 
اسے عام کتابوں میں شمار نہ کیا جائے اسی طرح مزارات اولیاء پر چادریں چڑھاکر اس کو نمایاں کرنا ہے
تاکہ ______ ! ! ! 
لوگ عام قبر نہ سمجھیں  
دلیل ----- احادیث کی معتبر کتاب ابوداؤد شریف میں ہے جس کا مفہوم یہ ہےکہ 
سرکار اعظم صلی اللہ علیہ وسلم
حضرت صدیق اکبر رضی آللہ تعالیٰ عنہ 
حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے مزارات مقدسہ پر غلاف (چادریں ) موجود تھیں 
الحدیث ----------- حضرت ابن عباس رضی آللہ تعالیٰ عنہما بیان کرتے ہیں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر مبارک پر سرخ چادر ڈالی گئی تھی 
(مسلم شریف جلد اول باب کتاب الجنائز رقم الحدیث 2136 مطبوعہ شبیر برادرز لاہور ) 
بحوالہ صراط الابرار صفحہ نمبر 83 / 84 ----------------------
حضور حکیم الامت حضرت علامہ مولانا مفتی احمد یار خان نعیمی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں کہ 
علمائے اہل سنت کا فرمان ہے کہ
پھول ڈالنا تو ہر مؤمن کی قبر پر جائز ہے خواہ ولی اللہ ہو 
یا گنہ گار 
اور چادریں ڈالنا اولیاء ٬ علماء ٬صلحاء کی قبور پر جائز 
عوام مسلمین کی قبور پر ناجائز کیونکہ _____ ! ! ! 
یہ بے فائدہ ہے  
(جآء الحق حصہ اول صفحہ نمبر 294 ) 
لہذا _____ ! ! ! 
معلوم ہوا کہ 
اولیاء علماء صلحاء کی قبور پر چادریں چڑھانا جائز ہے تاکہ ان کی قبور نمایاں رہے قبور عوام مسلمین سے اور پھول ڈالنا ہر مؤمن کی قبر پر جائز ہے 

             واللہ تعالیٰ ورسولہ اعلم 

       مفتی ابوالاحسان قادری رضوی غفرلہ

         ١٢ جماد الاول بروز بدھ ١٤٤١ 

        اســـــلامی مـــعــلـومات گــروپ 

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ