Headlines
Loading...
کیا عورت زیور پہن کر حج وعمرہ کر سکتی ہے

کیا عورت زیور پہن کر حج وعمرہ کر سکتی ہے

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

سوال ۔ عورت عمرہ کے لئے جارہی ہے تو کیا سونا چاندی کے زیور کان، ناک، گلا اور پیر میں پہن کر جاسکتی ہے یا نہیں؟ ؟؟؟؟
         سائل عبد اللہ 

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ
*الجـواب :۔*
 عورت زیور پہن سکتی ہیں بشرطیکہ اس آواز پیدا نا ہو اور نا دکھلاوے کے لیے ہو، کیونکہ !
عورت کو بطورِ فخرو تکبر دکھاوا کرنے کیلئے زیور پہننا باعثِ عذاب ہے ۔ حضور نبی اکرمﷺ کافرمانِ عبرت نشان ہے کہ تم میں سے جو عورت سونے کے زیور پہنے جسے ظاہر کرے اسے اس کے سبب عذاب دیا جائے گا۔ *(* سننُ ابی داؤد جلد ٤ ص۱۲۶حدیث نمبــر ۴۲۳۷ *)*
          مُفَسّرِشہیر حکیمُ الْاُمَّت حضرت مفتی احمد یار خان علیہ الرّحمـہ اس حدیث پاک کے الفاظ ’’ ظاہر کرے ‘‘ کے تحت فرماتے ہیں: اجنبی مردوں پر ظاہر کرے کہ اپناحُسن اور زیور دوسروں کو دکھائے۔ یا فخر وغُرور کے لیے دِکھلاوا کرے یا غریب عورَتوں کو فخریہ دکھا کر انہیں دُکھ پہنچائے آخری دو معنی زیادہ مناسب ہیں ۔ کیونکہ اجنبی مردوں کو چاندی کا زیور دکھانا بھی حرام ہے۔ عورَتیں سونے کا زیور اپنی سہیلیوں کو فخریہ دکھایا کرتی ہیں ، انہیں حقیر و ذلیل کرنے کے لیے وہ یہاں مراد ہے ۔ اور عذاب دی جائے گی‘‘ کے تحت فرماتے ہیں : ا س فخر و اظہار پر عذاب پائے گی نہ کہ صرف زیور پہننے پر ۔ *(* مرأۃالمناجیح جلد ٤ ص۱۳۸)

 واللہ ورسولہ اعلم بالصواب

کتبــہ *:۔* محمـد عـمــرفـاؔروق ربّـانی
اســـــلامی مـــعــلـومات گــــروپ 

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ