Headlines
Loading...
کیا ابلیس کی توبہ قبول ہوگی یا نہیں

کیا ابلیس کی توبہ قبول ہوگی یا نہیں



           اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎

کیا فرماتے ہیں علماٸے کرام و مفتیان کرام اس مسٸلہ ذیل کے بارٸے میں کہ کیا ابلیس کی توبہ قبول ہوگی یا نہیں
بحوالہ۔جواب عنایت فرماکر شکریہ کا موقع عنایت کریں

_الســــاٸل۔محـــمد قمـــرالدین قـــادری بمقام گیناپور ضلــــــع بہراٸچ شـــــــریف یوپی_

           وعلیکم
السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

           الجواب اللھم ھدایۃ الحق الصواب

ابلیس کی توبہ ہرگزقبول نہیں ہوسکتی ہاں ایک شرط پرہوسکتی اگروہ حضرت آدم علیہ السلام کی قبرکوسجدہ کرلےتواس کی توبہ قبول ہوسکتی ہے

🖊جیساکہ حضرت علامہ مولانامنظور صاحب قلبہ تحریرفرماتےہیں 

ہاں اگرابلیس حضرت آدم علیہ السلام کی قبرکوسجدہ کرلےتواس کی توبہ قبول ہوسکتی ہےروایت میں ہےکہ ایک دن ابلیس حضرت موسیٰ علیہ السلام کےپاس آکرکہنےلگاکہ حضورمیں بہت بڑاگنہگارہوں اللہ تعالیٰ نےآپ کوکلیم بنایاہےمیں چاہتاہوں کہ خداکی بارگاہ میں توبہ کرلوآپ میرےلئےخداکی بارگاہ میں سفارش کریں تاکہ اللہ تعالیٰ میری توبہ قبول فرمالےحضرت موسیٰ علیہ السلام نےدعاکی توحق تعالیٰ کی طرف سےآوازآئی اےموسیٰ ابلیس کی توبہ تہماری سفارش سےقبول کروں گالیکن شرط یہ ہےکہ ابلیس حضرت آدم (علیہ السلام )کی قبرکوسجدہ کرلےابلیس نےسن کرکہاجب آدم کی زندگی میں سجدہ نہ کیاتواب مرنےکےبعدکیاسجدہ کروں 

دوسری روایت میں ہے۔۔کہ ابلیس کےایک لاکھ سال تک دوزخ میں جلنےکےبعداللہ تعالیٰ اس کودوزخ سےنکالےگااورمیدان قیامت میں حضرت آدم علیہ السلام کےسامنے کھڑاکرےگااوراس سےکہاجائیگاکہ آدم کوسجدہ کرلےتیری خطامعاف ہےتب بھی وہ سجدہ کرنےسےانکارکرےگاپھراللہ تعالیٰ اس کوہمیشہ ہمیشہ کیلئےدوزخ میں ڈال دےگا

تفسیرعزیزی سورہ بقرہ صفحہ 158
تفسیرروح البیان جلداول صفحہ 72

ماخوذ مخزن معلومات صفحہ 85


                 واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب

        محمدافسررضاحشمتی سعدی عفی عنہ

           اســـلامی مـــعلــومـات گـــــروپ 

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ