Headlines
Loading...
اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎

کیا فرماتے ہیں علماٸے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسٸلہ کے بارے میں کہ *ہمارے ہندوستانی اسکول، کالج اور دیگر موقع پر قومی🇮🇳 ترانہ پڑھا جاتا ہے۔ لیکن آخر میں آ کر وندے ماترم کا لفظ بولا جاتا ہے۔ تو اس بارے میں علما ٕ کیا فرماتے ہیں ؟*

مع حوالہ جواب عنایت کریں۔


ساٸل🖋 *ایم۔ کے۔ رضا صدیقی*
متعلم📖 *دارالعلوم الجامعة الاسمٰعیلیہ* مسولی شریف، ضلع بارہ بنکی، یوپی، الھند


وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 

الجواب اللھم ھدایۃ الحق الصواب
صورت مسؤلہ میں وندےماترم کامعنی یہ ہیں کہ اےماں ہم تیرےپچاری ہیں یہ زمین سےخطاب ہے

*🖊جیساکہ سرکار علامہ شریف الحق امجدی صاحب علیہ الرحمہ فرماتےہیں*

وندےماترم کےمعنی یہ ہیں ۔اےماں ہم تیرےپچاری ہیں یہ زمین سےخطاب ہے مشرکین ہندکےکروڑوں دیوتاؤں میں ایک دیوی زمین میں بھی ہےاس سےخطاب کرتےہوئےاس گیت میں کہاگیاہےکہ اےزمین اےدھرتی ماتاہم تیرےپچاری ہیں پچاری کےمعنی عبادت کرنےوالےکےہیں 

اس وجہ سےیہ جملہ خالص مشرکانہ کافرانہ ہے مسلمانوں کوہرگزہرگزجائزنہیں کہ وہ یہ نعرہ لگائیں اب جومسلمان جان بوجھ کریہ نعرہ لگائے یعنی وہ جانتاہے کہ یہ کفریہ ہےپھربھی لگارہاہے توجومسلمان ایسانعرہ لگائےگاگیت گائےگاوہ کافرومشرک مرتدہوکراسلام سےخارج ہوجائےگااس کی زوجہ اس کےنکاح سےنکل جائےگی اس پرفرض ہوگاکہ فوراتوبہ کرےپھرسےکلمہ پڑھ کرمسلمان ہو اوراگربیوی رکھناچاہتاہےتواس سےپھرسےنکاح کرےاوراگروہ اس کےمعنی فہوم کونہیں جانتایہی پڑھتاہے توکفرنہیں ہوگاتواس صورت میں اس کاپڑھناحرام ہوگا

فتاوی شارح بخاری جلددوم صفحہ 588

واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب 

محمدافسررضاحشمتی سعدی عفی عنہ


0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ