مسجد سے بلند گھر بنوانا کیسا ہے
السلام علیکم ورحمتہ اللہ ایک سوال علمائے کرام کے سامنے نے کی اگر کوئی انسان مسجد سے بلند اپنا گھر بنوا لیتا ہے تو اس کے لئے لیے کیا حکم ہے
سائل محمد غزنوی گورکھپور
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
اگرکوئی شخص اپنامکان مسجدسےبلندبنوائے تواس میں کوئی حرج نہیں اس لئےکہ حقیقت میں کوئی مکان مسجدسےاونچانہیں ہوسکتا
*🖊جیساکہ سرکارفقیہ ملت علیہ الرحمہ تحریرفرماتےہیں*
کہ اگرکوئی شخص اپنامکان مسجدسےاونچابنوائےتواس میں کوئی حرج نہیں اس لئےحقیقت میں کوئی مکان مسجدسےاونچانہیں ہوسکتااگرچہ بظاہراونچانظرآتاہو
کیوں مسجدظاہری دیوارکانام نہیں بلکہ اتنی جگہ کہ جتنی میں مسجدبنی ہوئی ہے تحت الثریٰ سےساتوں آسمان تک سب مسجدہی ہے
*درمختارمع شامی میں ہے*
*انه مسجدالی عنان السماء*
جلداول صفحہ 485
ھکذافی فتاوی رضویہ شریف جلدسوم صفحہ 588میں ہے۔
فتاوی فقیہ ملت جلداول صفحہ 190
واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
محمدافسررضاحشمتی سعدی عفی عنہ
اسلامی معلومات گروپ
0 Comments:
براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ