عصر کے بعد نماز جنازہ پڑھنا کیسا ہے
اہل علم حضرات کی بار گا ہ عالیہ میں گذارش ہے کہ بعد نما ز عصر وقت مکروہ سے پہلے نما ز جنازہ ادا کی جا سکتی ہے یا نہیں اور مکروہ وقت میں کوئی نماز جا ئز نہیں تو اگر قصدا نماز جنازہ کو مکروہ وقت میں ادا کی گئی تو نما ز ہوئی یا نہیں با حوالہ جواب عنا یت فر ما ئیں کرم نوا زی ہو گی
سا ئل تنویر حسین رضو کٹیہا ری
*وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ*
*الجواب اللھم ھدایۃ الحق الصواب
* اگرمکروہ وقت میں جنازہ لایاگیاکہ تو اس وقت نمازجنازہ پڑھنےمیں حرج نہیں حرج اس صورت میں کہ جنازہ پہلے سے تیارتھالیکن نمازادانہیں کی گئی پھر مکروہ وقت لگ گیا تو اب پڑھنا جائز نہیں ہے جیساکہ مرکزتربیت افتاء میں ہے کہ جنازہ مکروہ وقت میں لایاگیاتونمازاداکرنےمیں کوئی حرج نہیں اورپہلےسےہی لاکررکھاہواتھاکہ مکروہ وقت آگیاتواب جائزنہیں یہاں تک کہ مکروہ وقت گزرجائے فتاوی ہندیہ میں ہے *اذاوجبت صلوۃالجنازۃوسجدۃ التلاوۃفی وقت مباح واخرتاالی ھذالوقت فانہ لایجوزقطعاامالووجبتافی ھذالوقت وادیتافیہ جازلانھاادیت ناقصۃ کماوجبت کذافی السراج الوھاج*
فتاوی ہندیہ جلداول صفحہ 52
اورحضورصدرالشریعہ علیہ الرحمہ فرماتےہیں
کہ جنازہ اگراوقات ممنوعہ میں لایاگیا تواسی وقت پڑھیں کوئی کراہت نہیں کراہت اس صورت میں ہےکہ پیشترسےتیار موجودہےاورتاخیرکی یہاں تک کہ وقت کراہت آگیا
بہار شریعت جلداول حصہ سوم صفحہ 21
بحوالہ فتاوی مرکزتریبت افتاء جلداول صفحہ 331
واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
محمدافسررضاحشمتی سعدی عفی عنہ
اسلامی معلومات گروپ
0 Comments:
براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ