Headlines
Loading...
حسب ضرورت مسجد میں سی. سی. ٹی.وی. کیمرہ نصب کرنا کیسا؟

حسب ضرورت مسجد میں سی. سی. ٹی.وی. کیمرہ نصب کرنا کیسا؟

السلام و علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ مسجد میں حسب ضرورت سی۔سی۔ٹی وی کیمرا لگانا جائز ہے یا نہیں ؟ نیز جس مسجد میں سی۔سی۔ٹی وی کیمرا لگا ہو اس مسجد میں نماز پڑھنے سے نماز ہو جائے گی یا نہیں؟
قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرما کر عند اللہ ماجور ہوں

المستفتی : محمد ابرار قادری سارے پالیا بنگلور کرناٹک انڈیا؛

  وعلیکم السلام و رحمة اللہ و برکاتہ

 🖊جواب؛_ اسلام میں تصویر کشی حرام و ناجائز اور لعنت کا کام ہے احادیث میں اس پر سخت وعیدیں وارد ہوئی ہیں ۔ لیکن جہاں چوری ڈکیتی ، خیانت ، جان و مال کے تلف و ضیاع ہونے کا شدید خطرہ ہوں تو وہاں حفاظتی نقطہ نظر سے CCTV CAMERA) نصب کرنے کی دفع مضرت کے اصول کے پیش نظر اجازت ہے ۔

[📖 جیسا کہ الاشباہ و النظائر میں ہے کہ👇
      " اَلضَّرُوْرَاتُ تُبِیْحُ الْمَحْظُوْرَاتِ " اھ
(📚 الأشباہ والنظائر لإبن نجیم ص 307 / القواعد الفقہیہ ص 270 )
مذکورہ قاعدے کلیہ سے یہ ثابت ہوا کہ ضرورتاً مسجد میں سی سی کیمرہ لگانا جائز ہے تو اس میں نماز پڑھنا بھی جائز ہے

            واللہ اعلم باالصواب

✍کتبہ؛______________________
؛؛حضرت علامہ و مولانا مفتی کریم اللہ رضوی صاحب قبلہ 

مورخہ؛٢٤ محرم ١٤٤١ھ منگل 24/9/2019

اســـــلامی مـــعــلـومات گــروپ 

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ