Headlines
Loading...

             السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

حضرت اک سوال ہے کہ ایک لڑکا دوسرے لڑکے کے ساتھ غلط کام کرے یا آپس میں کس کرے تو اس کی سزا کیا ہے
ان کاحشر کیا ہوتا ہے اور ان کیلئے سزا کیا ہوتی ہے
مدلل ومفصل جواب سے نوازیں کرم ہوگا

                  سائل؛ محمد قمر علی
_____________________________________________
         وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 

          الجواب اللہم ہدایتہ الحق والصواب 


مرد سےمرد کا فعل بد کرنا اغلام یا لواطت کہلاتا ہے یہ وہ شیطانی فعل ہے جس سے انسانیت شرم کھاتی ہے جب مرد مرد کے ساتھ ملوث ہوتا ہے تو شیطان بھی مارے خوف کے بھاگ جاتا ہےجیساکہ حضرت امام عبدالرحمان بن عبد السلام صفوری رحمۃ اللہ علیہ تحریر فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما فرماتے ہیں کہ جب مرد مرد کے ساتھ ملوث ہوتا ہے تو شیطان بھی مارے خوف کے بھاگ جاتا ہے کہ کہیں اللہ تعالیٰ کی لعنت اس پر بھی نہ پڑجائے (نزہتہ المجالس اردوجلد دوم صفحہ نمبر 61/62 ) حضرت امام غزالی رحمۃ اللہ علیہ تحریر فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ ایسے لوگوں سے بات چیت کرنا ان کے پاس بیٹھنا ان کی طرف دیکھنا بھی " حرام ٬ حرام ٬ حرام ہے جو لوگ مرد سے مباشرت کرتے ہیں یا کرواتے ہیں (مکاشفتہ القلوب صفحہ نمبر 168 ) حضرت امام صفوری رحمۃ اللہ علیہ تحریر فرماتے ہیں کہنبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے مروی ہے کہ قیامت کے دن کچھ لڑکے لائے جائیں گے جن کے " سر کٹے " ہونگے اللہ تعالیٰ کی طرف سے ندا ہوگی بتاؤ تم کون ہو ؟ وہ کہیں گے ہمارے آباؤ و اجداد میں کچھ ایسے بھی تھے جو اپنی عورتوں کو چھوڑ کر لڑکوں سے " منھ کالا " کرتے تھے اور ہمیں غلط جگہ ڈال دیا تھا اللہ تعالیٰ فرمائے گا انہیں گھسیٹ کر "دوزخ " میں ڈال دو اور ان کی پیشانیوں پر نقش کردو ! ! کہ یہ لوگ اللہ تعالیٰ کی رحمت و مغفرت سے محروم کردیئے گئے ہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے مروی ہے کہ مجھے سب سے زیادہ ڈر اس بات کا ہے کہ میری امت کہیں " قوم لوط " کے افعال کی مرتکب نہ ہو جائے (نزہتہ المجالس اردوجلد دوم صفحہ نمبر 62 /63 ) حضرت امام قزوینی کی کتاب" مفید العلوم " میں ہے کہ دو جانور " لوطی " ہیں ایک گدھا دوسرا خنزیر گویا کہ جو اس فعل کا ارتکاب کرتے ہیں وہ " گدھے اور خنزیر "ہیں بل ھم اضل بلکہ -------------- ! ! ! ان سے بھی گئے گزرے کیونکہ جانور تو " مکلف " نہیں جبکہ --------- ! ! ! انسان خصوصاً " مکلف " ہیں (حوالہ سابق صفحہ 64 ) آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ جب آدمی آدمی کے اوپر آتا ہے تو عرش الہٰی کانپنے لگتا ہے آسمان پکار اٹھتے ہیں الہیٰ ہمیں اجازت دےتاکہ ---------- ! ! ! ہم ان پر پتھروں کی بارش برسائیں اور زمین کہتی ہے الہیٰ مجھے اجازت عطا فرما تاکہ ---------- ! ! ! میں اسے نگل جاؤں ارشاد ہوتا ہے اسے رہنے دو یقیناً ایک دن ہمارے سامنے کھڑا ہو گا (حوالہ سابق صفحہ 61 ) حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جس کو تم پاؤ کہ اس نے دوسرے مرد سے صحبت (بدفعلی ) کی ہے تو انہیں قتل کردو کرنے اور کرانے دونوں کو قتل کردو !(ابوداؤد جلد سوم صفحہ 376 بحوالہ عرفان الحکمت کامل صفحہ نمبر 233 ) اس تفصیل سے بخوبی واضح ہوگیا کہ لونڈا بازی ٬ اغلام بازی ٬ لواطت انتہائی بیشرمی کا کام گناہ کبیرہ اور انسانیت کو شرمندہ کرنے والی بدترین خصلت اور اس فعل میں مبتلا مستحق لعنت عذاب الہٰی کا حقدار جہنم کا سزاوار ہے حدیث شریف میں فاعل و مفعول کو قتل کرنے کا حکم آیا ہے چونکہ --------- ! ! ! ہمارے یہاں اسلامی حکومت نہیں اس لئے ایسے شخصوں کا مقاطعہ کیا جائے جب تک کہ یہ لوگ اپنی غلیظ حرکتوں سے باز نہیں آجاتے اور سچی توبہ کرکے آئندہ اس فعل بد سے اجتناب کا پکا عہد نہیں کرلیتے عدم توبہ واستغفار کی صورت میں ایسے لوگوں کا بائیکاٹ لازم ہے 

                   واللہ تعالیٰ ورسولہ اعلم 

کتبـــــــــــــــــــــــــہ حضرت ابوالاحسان مشتاق احمد قادری رضوی غفرلہ موبائل 9838501782

                  اســـلامی مـــعلــومـات گـــــروپ 

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ