ستونوں کےدرمیان صف قائم کرناکیساہے
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علماٸے کرام و مفتیان کرام اس مسٸلہ کے بارے میں کہ ستونوں کے درمیان صف بنانا کیسا ہے برائے مہربانی مکمل طور پر جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی
الســــاٸل ۔۔تنظیم الاسلام
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
الجواب بعون الملک الوہاب
بلاضرورت شرعیہ ستونوں کےدرمیان صف قائم کرنامکروہ تحریمی ہے لیکن اگر مصلیوں کی کثرت کےباعث مسجدتنگ ہوجاتی ہواس لئے ستونوں کےدرمیان کھڑےہوں تویہ باعث کراہت نہیں کہ یہ عذرکی وجہ سےمعاف ہے
فتاوی رضوی شریف میں ہے
بےضرورت مقتدیوں کادرمیں صف قائم کرنایہ سخت مکروہ کہ یہ باعث قطع صف ہےاورقطع صف ناجائزہاں اگرکثرت جماعت کےباعث جگہ میں تنگی ہواس لئے مقتدی در میں اورامام محراب میں کھڑاہوتوکراہت نہیں کہ یہ ضرورت ہے
*والضرورات تبیح المحظورات
فتاوی رضویہ شریف قدیم جلدسوم صفحہ 42
بحوالہ فتاوی مرکزتربیت افتاء جلداول صفحہ 234
واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
محمدافسررضاحشمتی سعدی عفی عنہ
اســـلامی مـــعلــومـات گـــــروپ
0 Comments:
براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ