زنا کرنے والے پر کیا حکم الشرع ہے
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
حضرت اک سوال ہے کہ ایک لڑکا دوسری لڑکی کے ساتھ غلط کام کرتاہے تو اس کی سزا کیا ہے جب کہ دونوں ابھی شادہ شدہ نہیں ہیں؟ مدلل ومفصل جواب سے نوازیں کرم ہوگا
سائل؛ محمد قمر علی
.......................................................................
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
الجـــــــــواب بعون المک الوہاب
زنا ایک کبیرہ گناہ ہے اور بہت ہی بڑا اور قبیح جرم اور سب سے بڑی فحاشی ہے اللہ جل شانہ کے ارشادات ملاحظہ فرمائیں زنا کے مطعلق وَلَا تَقۡرَبُوا الزِّنٰٓى اِنَّهٗ كَانَ فَاحِشَةً ؕ وَسَآءَ سَبِيۡلًا تـرجمہ اور زنا کے بھی پاس نہ جانا کہ وہ بےحیائی اور بری راہ ہے (سورۃ الإسراء آیت نمبر ٣٢) اگر اسلامی حکومت ہوتی تو سو کوڑے دونوں کو مارے جاتے جیسا کہ ارشاد ربانی ہے اَلزَّانِيَةُ وَالزَّانِىۡ فَاجۡلِدُوۡا كُلَّ وَاحِدٍ مِّنۡهُمَا مِائَةَ جَلۡدَةٍ ۖ وَّلَا تَاۡخُذۡكُمۡ بِهِمَا رَاۡفَةٌ فِىۡ دِيۡنِ اللّٰهِ اِنۡ كُنۡتُمۡ تُؤۡمِنُوۡنَ بِاللّٰهِ وَالۡيَوۡمِ الۡاٰخِرِۚ وَلۡيَشۡهَدۡ عَذَابَهُمَا طَآئِفَةٌ مِّنَ الۡمُؤۡمِنِيۡنَ ترجمہ بدکاری کرنے والی عورت اور بدکاری کرنے والا مرد (جب ان کی بدکاری ثابت ہوجائے تو) دونوں میں سے ہر ایک کو سو درے مارو۔ اور اگر تم خدا اور روز آخرت پر ایمان رکھتے ہو تو خدا (کے حکم) میں تمہیں ان پر ہرگز ترس نہ آئے۔ اور چاہیئے کہ ان کی سزا کے وقت مسلمانوں کی ایک جماعت بھی موجود ہو (سورۃ النور آیت نمبر ٢)چونکہ اسلامی حکومت نہیں ہے اس لئے سزا کوئ اور نہیں دے سکتا بلکہ ان دونوں کو نیز انکی والدین کو بھی توبہ کرایا جائے اور اگر ایسا نہ کریں تو اعلانیہ سماجی بائیکاٹ کر دیا جائے.
واللہ تعالیٰ اعلم باالــــــصـــــواب
کتبـــــــــــــــــــــــــہ ناچیز محمد شفیق رضا رضوی
اســـلامی مـــعلــومـات گـــــروپ
0 Comments:
براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ