اہم اعلان
دار الافتاء میں آپ کا خیر مقدم ہے۔ اپنے شرعی سوالات کے مستند جوابات کے لیے رابطہ فرمائیں۔
شرعی فتویٰ

قسط میں گاڑی خریدنا کیسا ہے






         السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ

کیا فرماتے ہیں علماٸے کرام و مفتیان کرام اس مسٸلہ کے بارے میں کہ قسط پر گاڑی لینا جائز ھے یا نہیں جواب عطا فرمائے عین نوازش ہوگی 


                الســــاٸل .. انتخاب رضا

       وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

        الجواب اللھم ھدایۃ الحق الصواب

قسط پرگاڑی وغیرہ خریدناجس میں نقدکےبنسبت زیادہ دام دیناپڑےجائزہےکہ یہ زیادتی سودنہیں 

جیساکہ علامہ ابن ہمام فرماتےہیں
ان کون الثمن علی تقدیرالنقدالفاوعلی تقدیرالنسیئۃ الفین لیس فی معنی الربا

یعنی قیمت نقدکےطورپرایک ہزاراورادھارکےطورپردوہزارہوتویہ سودکےمعنی میں نہیں 

فتح القدیرجلدسادسصفحہ 81

اورسرکاراعلیٰ حضرت عظیم البرکت فاضل بریلوی ربہ القوی ارشادفرماتےہیں

کہ قرضوں پربیچنےمیں نقدبیچنےسےدام زائدلیناکوئی مضائقہ نہیں رکھتایہ باہمی تراضی بائع ومشتری پرہے

قال اللہ تعالیٰ 
الاان تکون تجارۃ عن تراض منکم

فتاوی رضویہ شریف قدیم جلدہفتم صفحہ 472رضااکیڈمی


بحوالہ کنزالریحان فی فتاوی ابی النعمان المعروف فتاوی مشاھدی جلداول صفحہ 230

                واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب

        محمدافسررضاحشمتی سعدی عفی عنہ

           اســـلامی مـــعلــومـات گـــــروپ 

دار الافتاء میں اپنا شرعی سوال ارسال کریں

اپنا مسئلہ تحریر کریں، ان شاء اللہ جلد جواب دیا جائے گا

فہرستِ ابواب و کتبِ فقہ

موضوع اور زمرے کے اعتبار سے فتاویٰ کی فہرست