Headlines
Loading...






          السلامُ علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس بارے میں کہ چھینا یا رس گلا پر فاتحہ دیا جا سکتا ہے جبکہ لوگوں کا کہنا ہے کہ چھینا اور رس گلا دودھ کو پھاڑ کر بنتا ہے اسی وجہ سے اس پر فاتحہ نہیں ہوسکتی ہے۔۔۔ مع حوالہ جواب عنایت فرمائیں۔ 

سائل۔ محمد تنویر احمد قادری اسمٰعیلی۔بنارس
۔......................................................
       وعلیکم السلام ورحمت اللہ وبرکاتہ 

*الجواب* جائزودرست ہے ہر وہ چیز جس کا کھانا پینا برتنا حلال و مباح و جائز ہے اسے فی سبیل الللہ راہ خدا میں دینا بھی جائز اور کار ثواب ہے نیاز ودرود فاتحہ بھی دراصل ذریعہ ہیں احباب و اعزاء و مساکین کے ساتھ حسن سلوک کا جو کار خیر ہے مثلاً گیارہویں شریف کا کھانا جو حضور غوث پاک کی نذر کیا جاتا ہے اور اس کا ثواب انہیں ہدیتاً پہنچایاجاتا ہے یہ طعام تبرک ہے جیسے اپنے پرائے مالدار نادار سب ہی کھا سکتے ہیں اور عوام مسلمین کی فاتحہ کا کھانا وغیرہ غرباء کو دیا جاتا ہے تو یہ سب اللہ واسطے ہے کہ مقصود اس سے قرب خداوندی اور ثواب کا حصول ہے اور یہ ہر حلال و جائز شئے پر جائز ہے اگرچہ کھانے پینے کی نہ ہو برتنے اور استعمال کرنے کی ہو مثلاً کپڑا جوتا ٹوپی وغیرہ جولوگ یہ سمجھتے ہیں کہ گوشت یا سبزی گوشت یا انڈے مچھلی پر فاتحہ نہیں ہوسکتی تو یہ سب جاہلانہ خیالات اورمحض خرافات ہیں جسکی شریعت میں کوئ سند نہیں ہے 

بحوالہ فتاویٰ خلیلیہ جلد اول صفحہ 100

مذکورہ باتوں سے صاف ظاہر ہو گیا کہ ہر وہ کھانے کی چیز پر فاتحہ جائز ودرست ہے چھینا یا رس گلا کھانے کی چیز ہے بلا شبہ جائز ودرست ہے جو یہ کہتے کہ نہیں ہوسکتا یہ سب جاہلانہ خیالات ہے 


                    واللہ اعلم باالصواب 

                  محمد ریحان رضا رضوی 

                 اسلامی معلومات گروپ 

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ