کافر کا تھوک پاک ہے یا ناپاک
السلام علیکم ورحمتہ وبرکاتہ
ایک شخص نے مجھ سے کہا کہ ایک کافر کا خون اور مسلمان کا خون ایک ہی ہے تو کیسے کافر۔ کا تھوک ناپاک ہے اور مسلمان کا تھوک پاک ہے حوالہ کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی
سائل حافظ اعجاز احمد نظامی گورکھپور
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
الجواب اللھم ھدایۃ الحق الصواب
مسلمان کاتھوک بھی پاک اورکافرکابھی تھوک پاک ہے لیکن بچنا اولیٰ ہےجیسے رینٹھ اورکھنکارپاک ہےلیکن اس سےانسان گھن کرتاایسےہی کافر کےتھوک سے اوراس کےجوٹھےسےگھن کرناچاہئے بلکہ اس سےبھی زیادہ
جیساکہ ممتازالفقہاءحضورصدرالشریعہ علیہ الرحمہ فرماتےہیں
کہ آدمی چاہے جنب ہو یا حَیض و نِفاس والی عورت اس کا جھوٹا پاک ہے۔ کافر کا جھوٹا بھی پاک ہے مگر اس سے بچنا چاہیے جیسے تھوک، رینٹھ، کھنکار کہ پاک ہیں مگر ان سے آدمی گِھن کرتا ہے اس سے بہت بدتر کافر کے جھوٹے کو سمجھنا چاہیے
بہارشریعت جلداول حصہ دوم آدمی اورجانوروں کےجوٹھےکابیان
واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
محمدافسررضاحشمتی
اســـلامی مـــعلــومـات گـــــروپ
0 Comments:
براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ