لاش ٹکڑے ٹکڑے ہو جائے تو اسے غسل کس طرح دیں
السلام علیکم رحمۃ اللہ و برکاتہ
کیا فرماتے ہیں علماٸے کرام و مفتیان کرام اس مسٸلہ کے بارے میں کہ اگر کسی کا ایکسیڈنٹ ہو جائے اور لاش کے ٹکرے ٹکڑے ہو جائے جیسے غسل دینا دشوار ہو تو اسے کس طرح غسل دیا جائے
اور اگر بغیر غسل کے نماز جنازہ پڑھا دی گئی تو کیا حکم ہوگا برائے مہربانی مکمل طور پر جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی
الســــاٸل محمد قادر رضوی مہاراشٹر الھند
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
الجواب بعون الملک الوہاب
جس کے جسم کے ٹکڑے ٹکڑےہوجائے اس کوبھی غسل وکفن دیاجائےگا اوراگرزیادہ ہی دشوارہوتوسارےاعضاءکوجمع کرکےان پرپانی بہادیاجائےغسل ہوجائےگا
جیساکہ ممتازالفقہاء حضورصدرالشریعہ علیہ الرحمہ فرماتےہیں
کہ میت کابدن اگرایساہوگیاہوکہ ہاتھ لگانےسےکھال ادھڑےگی توہاتھ نہ لگائیں صرف پانی بہادیں
بہارشریعت جلداول حصہ چہارم صفحہ 135و136
اوراگربغیرغسل دئےنمازجنازہ پڑھی گئی تونمازہی نہیں ہوئی
جیساکہ سرکارصدرالشریعہ علیہ الرحمہ فرماتےہیں
بغیر غسل نماز پڑھی گئی نہ ہوئی، اُسے غسل دے کر پھر پڑھیں اور اگر قبر میں رکھ چکے، مگر مٹی ابھی نہیں ڈالی گئی تو قبر سے نکالیں اور غسل دے کر نماز پڑھیں اور مٹی دے چکے تو اب نہیں نکال سکتے، لہٰذا اب اُس کی قبر پر نماز پڑھیں کہ پہلی نماز نہ ہوئی تھی کہ بغیر غُسل ہوئی تھی اور اب چونکہ غسل نا ممکن ہے لہٰذا اب ہو جائے گی
بہارشریعت جلداول حصہ چہارم نمازجنازہ کابیان
واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
محمدافسررضاحشمتی
اســـلامی مـــعلــومـات گـــــروپ
0 Comments:
براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ