بچے کے کان میں اذان دینے کا سنت طریقہ کیا ہے؟؟؟
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
کیا فرماتے ہیں علماٸے کرام و مفتیان کرام اس مسٸلہ کے بارے میں کہ بچے کے کان میں اذان دینے کا سنت طریقہ کیا ہے اور اذان کب پڑہنا سنت ہے ؟؟؟?؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
الســــاٸل سائل دانش رضا رامپوری
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
الجوابـــــ بعون الملکـــــ الوھاب 👇
نو مولود کے کان میں آذان دینا مسنون و مستحب ھے چنانچہ جامع ترمزی ۔ابوداؤد شعب الایمان للبیہقی وغیرہ میں بسند حسنحدیث پاک ھے عن عاصم ابن عبید ﷲ بن ابی رافع قال رایت اوقال اذن وسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم فی اذن الحسن بن علی حین ولدتہ فاطمہ عاصم بن عبید ﷲ سے مروی ھے کہ مجھے عبید ﷲ بن ابی رافع نے خبر دی کہ وہ کہتے ھیں میں نے دیکھا یا کہا رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم نے حضرت حسن بن علی رضی ﷲ عنہما کے کان میں آذان دی جب حضرت فاطمہ رضی ﷲ عنہا نے انھیں پیدا (شعب الایمان للبیہقی باب فی حقوق الاولاد والاہلین جلد 6ص 389) دارالکتب العلمیہ بیروت اور ملا قاری علیہ الرحمہ فرماتے ھیں قدجاء فی مسند ابی یعلی المو صلی عن الحسین رضی ﷲ عنہ مر فوعا من ولدلہ ولد فاذن فی اذنہالیمنی واقام فی اذنہ الیسر ی لم تضرہ ام الصبیان یعنی مسند ابویعلی موصلی میں حضرت حسن رضی عنہ سے مرفوعا مروی ھے کہ آپ نے فرمایا جب بچہ پیدا ہو اسکے دائیں کان میں آذان اور بائیں کان میں اقامت پڑھی جائے تو بچہ ام الصبیان آسیب بیماری سے بچے گا مر قاتہ المفاتح (باب العقیقہ جلد 7صفحہ 2691) دارا الفکر بیروت اور بہار شریعت میں ھے بچے کے کان میں آذان مستحب ھے (بہار شریعت حصہ سوم صفحہ نمبر 30) اور امام اہلسنت سیدی اعلٰی حضرت علیہ الرحمہ حقوق اولاد میں فرماتے ھیں جب بچہ پیدا ہو فوراً سیدھے کان میں آذان بائیں میں تکبیر کہے کہ خلل شیطان و ام الصبیان سے بچے(فتاوی رضویہ شریف جلد نہم قدیم ص 46 نصف اول رضا ایکڈمی ممبئی) آذان کا مسنون طریقہ یہ ہے کہ آذان پڑھنے والا اپنے کانوں میں انگلی ڈالے بغیر بچے کے داہنے کان میں آہستہ آواز میں آذان پڑھے اور بائیں کان میں آہستہ تکبیر کہے
(📗ماخوذ از بحوالہ فتاوی مشاہدی ص284)
واللہ تعالیٰ اعلم باالــــــصـــــواب
کتبـــــــــــــــــــــــــہ ناچیز محمد شفیق رضا رضوی
اســـلامی مـــعلــومـات گـــــروپ
0 Comments:
براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ