جمعہ کے دن قبروں میں پانی چھڑکنا کیسا ہے ؟؟؟
اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ
علماۓ کرام سے سوال ہے کہ قبر پر پانی کیوں ڈالا جاتاہے
بعض جگھوں پر تو ہر جمعہ کو قبر پر لوگ پانی ڈالتے ہیں اسکی حقیقت کیا ہے ۔
ساٸل۔محمد عثمان قادری ممبٸ
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ تعالیٰ وبرکاتہ
الجواب بعون الملك الوھاب
قبر ٹھیک کرنے کے بعد اس پر پانی چھڑکنا سنت ہےجیسا کہ حدیث شریف میں ہے کہ عن جابر قال رش قبر النبى صلى الله عليه وسلم وكان الذى رش الماء على قبره بلال بن رباح بقربة بدا من قبل راسه حتى انتهى الى رجليه رواه البيهقى .مشكوة باب دفن الميت الفصل الثانى.صفحہ نمبر 149 ۔۔حضرت جابر رضی اللّٰہ عنہ نے فرمایا کہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر مباکہ پر پانی چھڑکا گیا چھڑکنے والے حضرت بلال بن رباح تھے جنہوں نے مشکیزے سے آپ کی قبر پر پانی چھڑکا سرہانے سے شروع کیا اور قدموں تک چھڑکا۔جب پانی چھڑکا جائے تو یہ دعا پڑھے۔سقى الله ثراه وجعل الجنه مثواه . یعنی اللّٰہ تعالیٰ اس کی قبر کو سیراب فرمائے اور جنت کو اس کا ٹھکانا بنائے۔ماخوذ از بستر علالت سے قبر تک صفحہ نمبر 74/75مؤلف مولانا تاج محمد واحدی الحاصل یہ کہ قبر پر پانی چھڑکنا سنت ہے اور اس سے مردہ کو تسکین حاصل ہوتی ہےاور ہر جمعہ کو تو اس سے کوئی نقصان تو نہیں بلکہ ہمارے مرحوم کے لئے اس میں فائیدہ ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم باالصواب
کتبـــــــــــــــــــــــــہ محمد الطاف حسین قادری
اســـلامی مـــعلــومـات گـــــروپ
0 Comments:
براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ