جو شخص رمضان المبارک کی خبر سب سے پہلے دے کیا اس پر جہنم کی آگ حرام ہو جاتی ہے


              اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُه

سوال کیا فرماتے ہیں علماٸے کرام مسئلہ ذیل کے بارٸے میں کہ جو شخص رمضان شريف کی خبر سب سے پہلے کسی کو دے اس کے لۓ جہنم کی آگ حرام کردي جاتی ہے کيا يہ بات درست ہے؟ حوالہ کے ساتھ جواب عنايت فرماٸيں بڑی نوازش ہوگی
ساٸل محمد قمرالدین قادری بمقام گیناپور ضلع بہراٸچ شریف یوپی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
             وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

                 الجواب بعون الملک الوہاب 

کسی چیز کی خبر دینے سے جہنم کی آگ حرام نہیں ہوجاتی ہے اگر ایسا ہوتا تو نماز روزہ دیگر عبادت کی کیا ضرورت ہوتی خبر دیتے رہو جنتی بنتے رہو یہ کسی بیوقوف جاہل کا کام ہے اور اسکا یہ کہنا کہ جہنم کی آگ حرام میں کہتا ہوں کہ اس پر جہنم کی آگ حرام نہیں بلکہ وہ خود جہنم کا مستحق ہورہا ہے کیونکہ حدیث شریف میں ہے حَدَّثَنَا أَبُو مَعْمَرٍ ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ أَنَسٌ :‏‏‏‏ إِنَّهُ لَيَمْنَعُنِي أَنْ أُحَدِّثَكُمْ حَدِيثًا كَثِيرًا، ‏‏‏‏‏‏أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ مَنْ تَعَمَّدَ عَلَيَّ كَذِبًا فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَهُ مِنَ النَّارِ.ترجمہ: ہم سے ابومعمر نے بیان کیا، ان سے عبدالوارث نے عبدالعزیز کے واسطے سے نقل کیا کہ انس (رضی اللہ عنہ) فرماتے تھے کہ مجھے بہت سی حدیثیں بیان کرنے سے یہ بات روکتی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ جو شخص مجھ پر جان بوجھ کر جھوٹ باندھے تو وہ اپنا ٹھکانا جہنم میں بنا لے۔(صحیح بخاری کتاب: علم کا بیان حدیث نمبر: 108)

                        واللہ اعلم بالصواب 

کتبہ ناچیز محمد شفیق رضا رضوی خطیب و امام سنّی جامع مسجد حضرت منصور شاہ رحمۃ اللہ علیہ بس اسٹاپ کشن پور الھند

الجواب صحیح والمجیب نجیح فقط تاج محمد حنفی قادری واحدی صاحب 
🟢 واٹس ایپ
✍️ اس مسئلہ سے متعلق مزید سوال پوچھیں:
✕

🕌 اوقاتِ نماز

اپنے شہر کے اوقات حاصل کرنے کے لیے بٹن دبائیں:
نمازشروع وقتکیفیت
فجر04:45 AMصبح صادق
طلوعِ آفتاب06:05 AMنماز منع ہے
ظہر12:20 PMزوال کے بعد
عصر (حنفی)04:40 PMمثلِ ثانی
مغرب06:30 PMغروبِ آفتاب
عشاء07:55 PMشفق کے بعد
✕

🧭 سمتِ قبلہ (خانہ کعبہ کا اصل رخ)

شمال (North 0°) سے کعبہ شریف کی اصل ڈگری:
272° مغرب
مقام: برصغیر / بھارت (عین کعبہ بیرنگ)
N (شمال)
S (جنوب)
E (مشرق)
W (مغرب)
طریقہ: اپنے موبائل کو شمال (North) کی سمت سیدھا کریں۔ ہری سوئی قبلہ شریف (مغرب) کی طرف رخ کرے گی۔
✕

🧮 شرعی زکوٰۃ کیلکولیٹر

✕

📿 ڈیجیٹل تسبیح

0