Headlines
Loading...
داڑھی یا بالوں میں کالی مہندی لگانا کیسا ہے

داڑھی یا بالوں میں کالی مہندی لگانا کیسا ہے



             السلام علیکم و رحمة الله و بركاته

بعد سلام عرض یہ ہے کہ سر کے بالوں میں اور ڈاڑھی کے بالوں میں کالا رنگ کرنا کیسا ہے؟زید کا کہنا ہے کہ حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ جب شہید ہوۓ تھے تب آپ کے بالوں میں بھی کالا رنگ پایا گیا تھا.

                ساٸل محمد عادل رضا
۔....................................................................... 
           وعلیکم السلام ورحمت اللہ وبرکاتہ 

*الجواب* اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان محدث بریلوی رضی اللہ تعالیٰ عنہ تحریر فرماتے ہیں حدیث شریف میں مطلقاً سیاہ رنگ سے منع کیا گیا تو جو چیز بالوں کو سیاہ کرے خواہ نیل یا مہندی کا میل یا کوئ تیل غرضیکہ کچھ ہو سب ناجائزوحرام ہے اھ (فتاویٰ رضویہ جلد نہم نصف اول صفحہ 32 )اور تحریر فرماتے ہیں شاہد عدل ہے کہ عورت اس کی زیادہ محتاج ہے کہ شوہر کی نگاہ میں آراستہ ہو جب اسے یہ امور تغیر خلق اللہ کے سبب حرام وموجوب لعنت ہے تو مرد پر بدرجۂ اولیٰ اھ فتاویٰ رضویہ جلد نہم نصف آخر صفحہ 192 لہذا مرد وعورت دونوں کو کالی مہندی لگانا حرام ہے. (بحوالہ فتاویٰ فقیہ ملت جلد 2 صفحہ 348 زینت کا بیان)حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضرت امام حسین بن علی رضی اللہ تعالی عنہ کا سر جب طشت میں رکھ کر ا بن زیاد کے پاس لایا گیا تو وہ ان کے حسن کی بارے میں کہنے لگا ،،، اس پر انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ یہ ان سب یعنی، اھل بیت سے زیادہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے مشابہ ہیں راوی حدیث نے کہا کہ امام حسین رضی اللہ عنہ نے سر میں وسمہ کا خضاب کیا ہوا تھا (بخاری)یعنی بخاری شریف کی حدیث سے ظاہر ہے کہ سرکار امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے بالوں میں خضاب لگا تھا مگر اس میں کوئی حرج نہیں کہ وہ مجاہد تھے اورمجاہدین اس حکم سے مستثنی ہے لھذا اگر یہ مان لیا جائے کہ اما حسین رضی اللہ عنہ کے موئے مبارک میں خضاب لگا تھا تو کوئی حرج بھی نہیں کہ مجاہدین کے لئے کالا خضاب لگانا جائز ہے تاکہ کفار یہ سمجھیں کہ یہ نوجوان اور بہادر ہے وغیرہ ــــالبتہ حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی داڑھی مبارک سفید ہوگیا تھا 

                       واللہ اعلم باالصواب 

کتبـــــــــــــــــــــــــہ محمد ریحان رضا رضوی فرحاباڑی ٹیڑھاگاشھ وایہ بہادر گنج ضلع کشن گنج بہار انڈیا 

             اســـلامی مـــعلــومـات گـــــروپ 

1 تبصرہ

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ