Headlines
Loading...
نماز جنازہ میں آسمان کی جانب سر اٹھانا کیسا ہے

نماز جنازہ میں آسمان کی جانب سر اٹھانا کیسا ہے



            اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎

کیا فرماتے ہیں علماٸے کرام و مفتیان کرام اس مسٸلہ کے بارے میں کہ کیا نمازجنازہ میں تکبیرکہتےوقت سرآسمان کی طرف اٹھانامکروہ تحریمی ہے برائے مہربانی مکمل طور پر جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی 

                 الســــاٸل عبیداللہ بریلوی
۔......................................................................
            وعلیکم السلام ورحمت اللہ وبرکاتہ 

*الجواب* آجکل کافی لوگ ایسا کرتے ہوئے دیکھے گئے کہ جب نماز جنازہ میں تکبیر کہی جاتی ہے تو ہر تکبیر کے وقت اوپر کی جانب منھ اٹھاتے ہیں حالانکہ اس کی کوئ اصل نہیں بلکہ نماز میں آسمان کی طرف منھ اٹھانا مکروہ تحریمی ہے (بہار شریعت)اور حدیث شریف میں ہے رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ و سلم نے فرمایا کیا حال ہے ان لوگوں کا جو نماز میں آسمان کی طرف آنکھیں اٹھاتے ہیں اس سے باز رہیں یا ان کی آنکھیں اچک لی جائیںگی (مشکات شریف بحوالہ صحیح مسلم صفحہ 90)خلاصہ یہ ہے کہ نماز جنازہ ہو یا کوئ اور نماز قصداً آسمان کی طرف نظر اٹھانا مکروہ ہے اور نماز جنازہ میں بوقت تکبیر اوپر کو نظر اٹھانے کا رواج پڑگیا ہے یہ غلط ہے بے اصل ہے 
(بحوالہ غلط فہیمی اور ان کی اصلاح صفحہ 55)


                      واللہ اعلم باالصواب 

کتبـــــــــــــــــــــــــہ محمد ریحان رضا رضوی فرحاباڑی ٹیڑھاگاچھ وایہ بہادر گنج ضلع کشن گنج بہار انڈیا

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ