کیا چالیسواں سے پہلے عرفہ کرسکتے ہیں؟؟
السلام علیکم ورحمةاللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ انتقال کے بعد چالیسواں کرتے اور شب برأت میں عرفہ کرتے ہیں۔ کوئی شخص شب برأت سے کچھ دن پہلے انتقال کر جائے تو کیا چالیسواں سے پہلے عرفہ کرسکتے ہیں
سائل۔ خالد رضوی الھند
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
الجواب بعون الملک الوہاب
شب براءت سے پہلے اگر کسی کا انتقال ہوجاتا ہے تو بعض جگہ سوگ مناتے ہیں اور دو تین دن پہلے عرفہ کرتے ہیں،، عوام میں عرفہ حرفہ کے نام سے مشہور ہے ، عرفہ کے دن بہت سی باتیں جہالت پر مبنی ہے یہ چیزیں لوگ بہت ضروری سمجھتے ہیں جیسے چاول کا حلوہ بنانا جسے ڈھوری کہتے ہیں،،،اور جس کا عرفہ نہ ہوا ہو اس کا سالانہ نہیں کر سکتے، عرفہ نہ کرنے سے مردے کی روح معلق ہو جاتی ہے، بعض جگہ عرفہ کانام دے کر روٹی اور ڈھوری،، بناکر تقسیم کرکے ختم کر دیتے ہیں کہ یہ انتقال کے بعد پہلا شب براءت ہے اگلے سال تہوارکریں گے، یہ سب محض جہالت واہیات اورخیال باطل ہے،جب ایصال ثواب کرنا ہے تو انتقال کے بعد عرفہ کے لئے پہلا ہی شب براءت کیوں ایصال ثواب ہر سال کر سکتے ہیں،جب چاہیں کر سکتے ہیں، لیکن عرفہ انتقال کے بعد ایک ہی سال کیوں، اس لئے عرفہ کی کوئی اصل نہیں ہے، لھــــــــذا اگر شب براءت سے پہلے کچھ کرنا ہو تو اسے ایصال ثواب کا نا م دے کر کریں ،، کما قال العلماء الاکابرین، وقال الا ساتذنا، وھذا ما عنـــــــــــــــــــــــــــــــــد ی
واللہ تعالی ورسولہ اعلم بالصواب
کتـــــــــــــــبہ حقیر عجمی محمد عـــــــــلی قادری واحدی
۴ شعبان المعظم ۱۴۴۱ ھجری
0 Comments:
براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ