اہم اعلان
دار الافتاء میں آپ کا خیر مقدم ہے۔ اپنے شرعی سوالات کے مستند جوابات کے لیے رابطہ فرمائیں۔
شرعی فتویٰ

کیا اکیلے نماز پڑھنے والا تکبیر پڑھیں گا


             _اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎

کیا فرماتے ہیں علماٸے کرام و مفتیان کرام اس مسٸلہ ذیل کے بارے میں کہ اگر اکیلے امام صاحب فرض نماز پڑھ رہے ہوں تو تکبیر پڑھنا ضروری ہے یا نہیں جب کہ معلوم ہو کہ مجھے نماز پڑھنے کے درميان کوٸی دوسرا شخص بھی آسکتا ہے تو اگر تکبیر نہ کہی اور دوسرا شخص آکر نماز میں شامل ہوگیا تو نماز کا کیا حکم ہے*جواب عنایت فرماکر شکریہ کا موقع عنایت کریں

ساٸل۔محمد قمرالدین قادری بمقام گیناپور ضلع بہراٸچ شریف یوپی
___________________________________________
              وعلیکم السلام ورحمتہ وبرکاتہ

              الجوابـــــ بعون الملکـــــ الوھاب

 مسجد محلہ میں نماز ادا ہو جانے کے بعد اگر اکیلا نماز پڑھتا ہے تو اسے اذان و اقامت کہنا مکروہ ہے اور اگر ابھی جماعت نہیں ہوئی ہے اور جماعت کے لئے مقتدی بھی نہیں ہے پھر کوئی اکیلا نماز پڑھنے لگا تو اسے چاہئے کہ اقامت بھی کہے اور اگر اقامت نہیں کہا بغیر اقامت کے نماز ادا کی تو نماز ہوجائے گی مگر مکروہ تنزیہی ہوگی کہ اقامت کا کہنا سنت ہے اور سنت کا ترک مکروہ تنزیہی ہے (کتب فقہ) 

                واللہ تعالیٰ اعلم باالــــــصـــــواب

کتبـــــــــــــــــــــــــہ ناچیز محمد شفیق رضا رضوی خطیب و امام سنّی جامع مسجد حضرت منصور شاہ رحمۃ اللہ علیہ بس اسٹاپ کشن پور الھند

دار الافتاء میں اپنا شرعی سوال ارسال کریں

اپنا مسئلہ تحریر کریں، ان شاء اللہ جلد جواب دیا جائے گا

فہرستِ ابواب و کتبِ فقہ

موضوع اور زمرے کے اعتبار سے فتاویٰ کی فہرست