Headlines
Loading...
بیوی سید ہو اور شوہر غیر سید تو کیا زکوٰۃ دے سکتے ہیں

بیوی سید ہو اور شوہر غیر سید تو کیا زکوٰۃ دے سکتے ہیں


              اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎

مفتی صاحب اگر مرد سید ہوں اور ان کی بیوی غیر سید جیسے پٹھان ہوں یا بیوی سید ہوں اور اگر شوہر غیر سید ہوں تو ان کو زکوة دے سکتے ہیں کہ نہیں براۓ کرم جواب عنایت فرماٸیں۔ 
             المستفتی محمد شاہنواز عالم
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
           وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

               الجوابـــــ بعون الملکـــــ الوھاب

غیر سید کو زکوۃ دے سکتے ہیں اگر چہ انکی بیوی سیدہ ہو وہ نہیں بیوی غیر سیدہ کو دے سکتے اگرچہ شوہر سید ہو مگر سید یا سیدہ کو نہیں دے سکتے جیسا حدیث پاک میں ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا یہ صدقات لوگوں کے مَیل ہیں، نہ یہ محمد(صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ) کو حلال ہیں اورنہ محمد(صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ) کی آل کو ۔‘‘حکیمُ الْاُمَّت حضرت ِ مفتی احمد یار خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الحَنّان اس حدیث کے تحت فرماتے ہیں : ’’یہ حدیث ایسی واضح اور صاف ہے جس میں کوئی تاویل نہیں ہوسکتی یعنی مجھے اور میری اولاد کو زکوٰۃ لینا اس لئے حرام ہے کہ یہ مال کا میل ہے ، لوگ ہمارے میل سے ستھرے ہوں ہم کسی کا میل کیوں لیں۔‘‘(مراٰ ۃ المناجیح، ج۳، ص۴۶)البتہ شوہر وبیوی ایک دوسرے کو زکوۃنہیں دے سکتے اگرچہ سید نہ ہوں. (بہار شریعت)

                  واللّٰہ ورسولہ اعلم باالصواب

کتبہ ناچیز محمد شفیق رضا رضوی خطیب و امام سنّی مسجد حضرت منصور شاہ رحمت اللہ علیہ بس اسٹاپ کشن پور الھند

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ